کھٹمنڈو ،بھارتی وزیر خارجہ کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مختصر ملاقات، سرتاج عزیز کے ساتھ ا ملاقات جذبہ خیر سگالی نہیں ،رسمی تھی،ششما سوراج ،سارک کو ایک فعال علاقائی تنظیم بننے کیلئے عوامی امنگوں کا ترجمان ہونا چاہیے، سرتاج عزیز، رکن ممالک خطے کے لئے تعاون پر مبنی حکمت عملی تشکیل دیں، مشیر خارجہ کا وزارتی اجلاس سے خطاب

بدھ 26 نومبر 2014 09:21

کھٹمنڈو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے کھٹمنڈو میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے مختصر ملاقات کی اور ہاتھ ملایا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سارک کانفرنس کے آغاز پر کھٹمنڈو پہنچنے پر ششما سوراج اور سرتاج عزیز نے ہاتھ ملایا اور مختصر بات چیت کی ۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ششما سوراج نے کہا کہ سرتاج عزیز کے ساتھ ان کی یہ ملاقات جذبہ خیر سگالی نہیں بلکہ جب آپ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر کسی دوسرے ملک کے وزیر سے ملنے میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے ہیں اور یہی ہم نے بھی کیا ۔

بعد ازاں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سارک کو ایک فعال علاقائی تنظیم بننے کیلئے اپنے عوام کی امنگوں کا ترجمان ہونا چاہیے، سارک کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے کے لئے تعاون پر مبنی حکمت عملی تشکیل دیں۔

(جاری ہے)

وزارتی کونسل نے سارک کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور رواں ماہ کی 23 اور 24 تاریخ کو ہونے والی قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا۔کونسل نے سارک کے طریقہ کار کوموثر بنانے کے لئے فیصلے بھی کیے۔کونسل نے سربراہ کانفرنس میں غور کے لئے سفارشات تیار کیں اوررہنماؤں کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کو حتمی شکل دی۔

متعلقہ عنوان :