وزیرا طلات ونشریات کے جہاز استعمال کرنے بارے الزامات مسترد ، پرویز رشید چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات لگاکر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں،جہانگیر ترین

پیر 24 نومبر 2014 08:21

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹر ی جنرل جہانگیر خان ترین نے وفاقی وزیرا طلات ونشریات قومی وثقافتی ورثہ سینیٹرپرویز رشیدکے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جہانگیر خان ترین کی کمپنی کا جہاز استعمال کرنے کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید پی ٹی آئی کے چیئرمین پر الزامات لگاکر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ۔

۔

(جاری ہے)

قوم کے سامنے حقائق بیان کرنے کے بجائے صر ف غلط بیانی کر رہے ہیں ۔ جہانگیر خان ترین نے کہا وفاقی وزیراطلات نے عمران خان پر جہاز استعمال کرنے کے معاملے میں غلط بیانی کی ہے ۔ پرویز رشید کی جانب سے لگائے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا وفاقی وزیرکی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں باقاعدہ سوموار کے روز پریس کانفرس کرکے قوم کو آگا ہ کروں گا اور حکمرانوں کے آئندہ کے جھوٹ بے نقاب کروں گا۔ دھاندلی پر قائم ہونے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ۔ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنا پاکستان تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے ۔