وزیراعلی پنجاب سے اسلامی ممالک سے آئے مندوبین کے وفد کی ملاقات، امت مسلمہ کو غربت ،کرپشن ، نا انصافی کے خاتمے کے لئے جنگ لڑنا ہوگی،شہبازشریف،اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر اتحاداور اتفاق کے ساتھ محنت،دیانتداری اور امانت کے ساتھ کام کرناہوگا، گیس ،تیل، زرخیز زمین اور قدرتی وسائل کے باوجود اتحاد اور اتفاق کی کمی کے باعث امت مسلمہ اقوام عالم میں بہت پیچھے ہے،بعض سیاسی جماعتوں کو دھرنے اور احتجاج کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے،اگر احتجاج کرنا ہے تو قانون کے دائرے میں رہ کرنظم وضبط کے ساتھ ہونا چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 24 نومبر 2014 08:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی قیادت میں تین روزہ اجتماع میں شرکت کرنے والے اسلامی ممالک سے آئے مندوبین کے وفد نے آج یہاں ملاقات کی - وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا-انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کالاہور میں ہونے والا تین روزہ اجتماع نظم وضبط اور بھائی چارے کا شاندار مظاہرہ تھا-اسلام کے سنہری اصول بھی ہم سب کو اتحاد ، اتفاق اور بھائی چارے کی درس دیتے ہیں اور آج ہمیں اسلام کے یہ سنہری اصول اپنی زندگیوں میں اپنا نے کی ضرورت ہے-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے فکر انگیز خطاب میں کہاکہ پاکستان کے قیام کا بنیادی مقصد یہاں مساوات اور منصفانہ نظام کا قیام ہے جہاں سب کو یکساں انصاف میسر آئے اوریہاں حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت کا وجود ہو-میں سمجھتا ہو ں کہ ہم سب مل کر اتحاداور اتفاق کے ساتھ محنت،دیانتداری اور امانت کے ساتھ اس منزل کی طرف چلناہوگا اور یہی پیغام ہمارے قائدین نے دیاہے-انہوں نے کہا کہ کاسا بلا نکاسے کوالالمپور تک 50مسلم ممالک بے شمار نعمتوں اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں لیکن بدقسمتی سے امت مسلمہ آج بھی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے -ہمارے پاس گیس ،تیل، زرخیز زمین اور قدرتی وسائل موجود ہیں لیکن آپس میں اتحاد اور اتفاق کی کمی کے باعث امت مسلمہ اقوام عالم میں بہت پیچھے ہیں-آج پوری امت مسلمہ باہمی تنازعات میں الجھی ہوئی ہے-علم ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ریسرچ اور دیگر میدانوں میں مغرب بہت آگے نکل چکاہے اور عالم اسلام پیچھے ہے-مذہب کے نام پر فرقہ بندیاں پیداہو چکی ہیں،زبان ،رنگ ونسل کی بنیاد پر تقسیم درتقسیم ہورہی ہے او ریہی امت مسلمہ کے زوال کا باعث ہے-اسلامک بلاک کو آج متحد ہونے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی اور یہی وقت آپس کے اتحاد اور اتفاق ہے -محض بیانات سے اتحاد اور اتفاق کا عظیم کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا -اس کے لئے عملی طو رپر اقدامات کرناہوں گے-وزیراعلیٰ نے اپنے کلیدی خطاب میں اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پوری امت مسلمہ کو غربت ،کرپشن ، جہالت او رنا انصافی کے خاتمے کے لئے میدان میں نکل کر جنگ لڑنا ہوگی-اگر ہم آپس میں دست و گریبان رہے تو اقوام عالم میں مقام حاصل نہیں کر سکیں گے - پیارے نبی حضرت محمد اور قرآن پاک کی تعلیمات بھی برداشت ، تحمل ، رواداری ، بھائی چارے اور امن کا درس دیتی ہیں لیکن مسلمانوں میں عدم برداشت کا رویہ پیدا کیا گیاہے اورہم دین اسلام کی تعلیمات کو بھول چکے ہیں اگر ہم آج اپنی زندگیوں میں اسلام کے سنہری اصول ،رواداری ، برداشت ، تحمل اور امن کواپنا لیں تو ہمارے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں-وزیراعلیٰ نے کہاکہ یورپی ممالک کئی برس تک جنگ وجدل کرتے رہے،لاکھوں افرادقتل ہوئے لیکن آج وہ ایک ہو چکے ہیں،وہ اپنا بھیانک ماضی بھول کر زندگی کی نئی حقیقتوں کو تلاش کر کے ترقی کر رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہو ں کہ ابھی بھی وقت ہاتھ سے نہیں گزرا، امت مسلمہ اپنے شاندار ماضی کی دوبارہ تجدید کر سکتی ہے لیکن شرط ہے کہ ہم الله کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں اور دین اسلام کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوں-آج مغرب نے ہمارے سنہری اصول اپنائے ہیں جبکہ ہم انہیں فراموش کر چکے ہیں-امت مسلمہ کو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا اور نا انصافی ، کرپشن اور جہالت کے خاتمے کے لئے مل کر جنگ کرنا ہوگی اور منصفانہ نظام کو رائج کرنے کے لئے محنت ، دیانت اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا -یہ وہ چیلنجز ہیں جن سے ہم سب کو مل کر نمٹنا ہے او رمیں سمجھتا ہو ں کہ یہ مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں کیونکہ تاریخ میں بے شمار اقوام نے تباہی کے بعد محنت ، عزم اور دیانت کے ذریعے اپنا مقام دوبارہ حاصل کیاہے-انہوں نے کہاکہ غربت صرف روپے پیسے کی کمی کا نام نہیں بلکہ عزت اور احترام نہ ملنا بھی غربت ہی ہے۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 24 نومبر 2014 کی مزید خبریں
-
ایشین بیچ کبڈی کے فائنل : ایران نے پاکستان کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا،فائنل میں ایران نے پاکستان کو 27 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دی
-
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذمہ واجبات 7کھرب 79 ارب 77کروڑ 50لاکھ روپے تک پہنچ گئے
-
پاکستان اور چین کے درمیان پشاور سے کراچی لائن اپ گریڈیشن کے لئے جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونگے
-
اسلا م آ با د ،30 نومبر کو تحر یک انصا ف کا جلسہ، حکومت کا آزاد کشمیر اور پنجاب سے پو لیس کی 30 ہزار اضافی نفری منگوانے کا فیصلہ
-
مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی،وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان کے ذریعے مزید مہلت کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے (آج)رجوع کئے جانے کا امکان،نئی درخواست بھی تیار،قائد حزب اختلاف سید ... مزید
-
30 نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے اہم سیاسی راہنماؤں کو دعوت نامے بھجوائے جائیں، عمرا ن خا ن کو تجو یز پیش، طاہرالقادری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت 90 راہنماؤں کو دعوت نامے جاری کئے جانے کا ... مزید
-
مشرف غداری مقدمہ‘ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر علالت کے باعث نوٹس وصول نہیں کرسکیں گے شوکت عزیز سے رابطے کیلئے وفاقی حکومت کو انٹرپول سے رابطہ کرنا پڑے گا ، مشاورت کیلئے سینئر قانون دانوں کی خدمات ... مزید
-
چارسدہ شادی کی تقریب میں مخالف گروپ کی فائرنگ،4 افراد جاں بحق،10 زخمی،4 کی حالت تشویشناک
-
وادی تیراہ میں امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ‘ 3 دہشت گرد ہلاک‘ 2 زخمی
-
تھرمیں سندھ حکومت کی غفلت سے مزید 2 ننھی کلیاں مرجھا گئیں،رواں ماہ کے 23 روز میں اب تک 77 بچے جاں بحق ہوچکے ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر مخدوم آصف جمیل نے سول ہسپتال مٹھی کی نرسری میں میڈیا کے نمائندوں کی آمد ... مزید
-
گھریلو صارفین کو روزانہ 10 گھنٹے گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، آئندہ موسم سرما کے آغاز تک گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی؛وزیر تجارت خرم دستگیر
-
گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے اور کپتان عمران خان اور دیگر قیادت پر انڈے ، ٹماٹر اور جوتے پھینکنے کے منصوبہ کو پولیس نے ناکام بنا دیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاروں کی حکومت ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ، لوٹ مار ختم ،کرپشن کو دور کرکے نئے پاکستان کی بنیادرکھیں گے، پرویز خٹک
-
افغانستان میں خودکش حملے میں 53 سے زائد افراد ہلاک ، پکتیکا میں والی بال میچ کے دوران خودکش بمبار نے تماشائیوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا لیا،70سے زائد زخمی افراد ہسپتال منتقل، کئی زخمیوں کی حالت ... مزید
-
امریکا کا داعش کے خلاف سنی قبائل کو مسلح کرنے کا فیصلہ ،سنی قبائل کو کلاشنکوف، گرینیڈز اور مارٹر گولے فراہم کیے جائیں گے‘ پینٹا گو ن
-
سعودی عرب میں نماز استسقاء کے بعدگرج چمک کیساتھ بارش ،ٹریفک کا نظام درہم برہم،کئی علا قو ں میں بجلی منقطع
-
گوانتامو میں قید سعودی جنگجو کی وطن واپسی،جنگجو محمد الزھرانی کی گوانتانامو جیل سے رہائی سعودی حکام سے اتفاق رائے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے‘ پینٹاگان
-
ملائشین خاتون ڈاکٹر نے داعش کے جنگجو سے شادی کر لی،شمس نامی یہ خاتون سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہیں، اور یہ کوئی عام خاتون نہیں ایک میڈیکل ڈاکٹر ہے، جو گذشتہ فروری میں اپنا ملک اور خاندان چھوڑ کر شام ... مزید
-
شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں 100 خاندان یرغمال بنا لیے،فوجی مطلوب افراد کو پکڑنے کے لیے گھات لگائے بیٹھے تھے، دمشق کی طرف نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی تعداد 100 سے زیادہ تھی، جن میں خواتین، بوڑھے، ... مزید
-
پرتگال‘ سابق وزیر اعظم پر بدعنوانی کا الزام، عدالت میں پیش کردیاگیا
-
چوہدری نثار سن لیں میرا صبر ختم ہوگیا ،عمران خان ،دھاندلی کے ثبوت آگئے ہیں،پریس کانفرنس میں انکشاف کروں گا،جب تک زندہ ہوں حقوق کیلئے کھڑا رہوں گا، نوجوان تبدیلی کا فیصلہ کرلیں تو کوئی نہیں روک سکتا، ... مزید
-
عوام دو تہائی اکثریت دیں تونظام بدل دیں گے، طاہر القادری،عوام ووٹ دیں تو سنی اور شیعہ کو امت محمد میں تسبیح کے دانوں کی طرح پرو دوں گا،ہم معاشرے کو حسینی معاشرہ بنانا چاہتے ہیں،وطن عزیز کے استحکام ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب کے درمیان ملاقات‘ تحریک انصاف کی 30 نومبر کو احتجاج کی کال‘ آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
اسلامی نظام اور اسلامی پاکستان کیلئے عوام اٹھ کھڑے ہوں،سراج الحق، عوام جب چوروں کو ووٹ دیتے ہیں تو چوری کیسے ختم ہوگی ،عوام کو بیدار ہونا ہوگا، عدل و انصاف کا نظام صرف جماعت اسلامی دے سکتی ہے،امیر ... مزید
-
وفاقی حکومت نے 30 نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی،دوست ممالک کے ذریعے سیاسی بحران اور محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے کوششیں شروع ، امریکی سفیر کے بعد چینی سفیر کی عمران خان ... مزید
-
گو نواز گو ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے جو کوئی نہیں روک سکتا‘ گو نواز گو کا راکٹ رائیونڈ میں گھسنے والا ہے‘ انصاف ملنے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا‘ اسلام آباد میں پولیس نفری بڑھادی گئی کنٹینر پہنچادئیے ... مزید
-
عمران خان کی چوریوں کے ثبوت آئندہ چند دنوں میں سامنے لاؤں گا،پرویز رشید ، جے ڈبلیو ڈی کا جہاز تحریک انصاف کی ملکیت بن چکا، وفاقی وزیر اطلاعات
-
آپریشن ضرب عضب پر کسی بھی قسم کے خدشات بے بنیاد ہیں، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، دہشتگردی کا خاتمہ اور آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں میں با عزت واپسی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ... مزید
-
سندھ اور پنجاب کے عوام عمران خان کے جھانسے میں نہ آئیں، اسفندیارولی ، نئے پاکستان کے خواب دیکھنا سے قبل نئیخیبر پختونخوا کا مشاہدہ ضرور کیا جائے، چوہدری پرویز الہی کی منطق عجیب ، کالا باغ ڈیم کسی ... مزید
-
وزیراعلی پنجاب سے اسلامی ممالک سے آئے مندوبین کے وفد کی ملاقات، امت مسلمہ کو غربت ،کرپشن ، نا انصافی کے خاتمے کے لئے جنگ لڑنا ہوگی،شہبازشریف،اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے ہم سب کو مل ... مزید
-
خیبر پختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے سے دستبردار ہوگئی،صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مراسلہ لکھ کراپریل میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر اپنی آمادگی سے ... مزید
-
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے گمشدہ 28 ہزارکنٹینرز کی تحقیقات دوبارہ شروع،نیب نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈسے منسلک کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹس سے بھی تفتیش شروع کردی ، کسٹمز ایجنٹس میں تشویش
-
زائد المعیاد پاسپورٹ کیساتھ سفر کرنے پر لندن میں پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس لندن میں گرفتار
-
وزیرا طلات ونشریات کے جہاز استعمال کرنے بارے الزامات مسترد ، پرویز رشید چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات لگاکر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں،جہانگیر ترین
-
سارک کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات خارج از امکان نہیں، ترجمان بھارتی وزارت داخلہ
-
تحریک انصاف کے 30 نومبر کے دھرنے اور جلسے سے خدشات موجود ہیں،رحمان ملک، پی ٹی آئی شد ت پسندوں کے لیے نرم گوشہ نظر رکھتی ہے، سابق وزیر داخلہ کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.