داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے،مطالبے کے باوجود ہمارے حوالے نہیں کیا جارہا،بھارت کی ہرزہ سرائی،امید ہے مذاکراتی ڈیڈلاک جلد یا بدبر ختم ہو جائیگا،وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا اجلاس سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 08:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء)بھارت نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے تاہم اسے ہمارے حوالے نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں پاکستان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ آگیا آئی ایس آئی کا نان سٹیٹ ایکٹرنہیں جس نے اسامہ بن لادن اور حافظ سعید کی مدد کی ۔

انہوں نے کہا کہ داؤد ابراہیم بھی پاکستان میں ہے اورہمارے کئی بار مطالبے کے باوجود اسے ہمارے حوالے نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی طرح ہماری حکومت بھی پاکستان پر داؤد ابراہیم کی واپسی کے لئے سفارتی دباؤ ڈال رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتری تعلقات کے خواہاں ہیں اور قومی امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکراتی ڈیڈلاک جلد یا بدبر ختم ہو جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن مقبوضہ کشمیر میں خوف وہراس کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم اپنے کشمیری عوام پر بھی یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں جمہوریت ہے اور جمہوریت ہی کا نتیجہ ہے کہ وہاں عوام کو آرٹیکل 370 پر بحث مباحثہ کی اجازت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر افسپا نہیں بلکہ تعمیر وترقی اہم ایشو ہو نا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :