کشمیر کو پاکستان کی نہیں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے،نریندر مودی

اتوار 23 نومبر 2014 08:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیر کو پاکستان کی نہیں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کشمیریوں کو اس بات کا دلاسہ دیا کہ وہ یہاں ان کے آنسو پونجنے آئے ہیں۔نریندر مودی نے کہا کہ کشیر میں عرصے سے دو خاندان ہی حکومت کرتے چلے آرہے ہیں وہ یہاں آ کر کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

کشمیری نوجوانوں کو روز گار اور ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب کو سیاست جوڑنے کی ضرورت نہیں ۔کشمیری صرف کشمیری ہے ۔کشمیر پاکستان کی ضرورت نہیں بلکہ ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے ۔گجرات میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کی مثالیں پیش کیں۔کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ 25نومبر سے شروع ہو کر 20دسمبر تک جاری رہے گی ۔نتائج کا اعلان23 دسمبر کو کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :