حکومت شمالی وزیرستان متاثرین کی بھرپورخدمت کررہی ہے،پوائنٹ سکورننگ سیاست نہیں کرناچاہتے، عبدالقادربلوچ ،مرکزاورصوبائی حکومت ہاتھوں میں ہاتھ ملاکرآئی ڈی پیز کے مسائل اورمشکلات حل کررہی ہے ، آئی ڈی پیز کیساتھ پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کرنا مرکزی حکومت کی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے، شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کی قربانیوں کی مثال نہیں ملک کے 20کروڑ آبادی میں ہرفرد ان کا شکرگذارہے یہ ہمارے ہیروزہیں امریکہ میں مقیم بھائیوں نے بھی آئی ڈی پیز بھائیوں کے دکھ درد میں یکجہتی کااظہارکیا ہے،آج بکاخیل کیمپ میں آئی ڈی پیزمیں2ہزاررضائیاں تقسیم کی گئی ہے اورمزید4ہزاررضائیاں فراہم کریں گے، آئی ڈی پیزبچوں کوسکول یونیفارم ،کتابیں اورکمپیوٹربھی فراہم کریں گے،خلیفہ گل نوازمیڈیکل کمپلیکس میں متاثرین کیلئے پاک فوج اورسول انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو

اتوار 23 نومبر 2014 08:10

بنوں( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء )وفاقی وزیرسیفران ریٹائرڈمیجرجنرل عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان متاثرین کی بھرپورخدمت کررہی ہے میاں نوازشریف یامسلم لیگ شمالی وزیرستان متاثرین پر پوائنٹ سکورننگ سیاست نہیں کرناچاہتی مرکزاورصوبائی حکومت ہاتھوں میں ہاتھ ملاکرآئی ڈی پیز کے مسائل اورمشکلات حل کررہی ہے تاہم آئی ڈی پیز کیساتھ پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کرنا مرکزی حکومت کی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے جس کی وجہ مسلم لیگ کی طرف سے دھرنے کی نوبت آئی شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کی قربانیوں کی مثال نہیں ملک کے 20کروڑ آبادی میں ہرفرد ان کا شکرگذارہے یہ ہمارے ہیروزہیں امریکہ میں مقیم بھائیوں نے بھی آئی ڈی پیز بھائیوں کے دکھ درد میں یکجہتی کااظہارکیا ہے اورآج بکاخیل کیمپ میں آئی ڈی پیزمیں2ہزاررضائیاں تقسیم کی گئی ہے اورمزید4ہزاررضائیاں فراہم کریں گے جبکہ آئی ڈی پیزبچوں کوسکول یونیفارم ،کتابیں اورکمپیوٹربھی فراہم کریں گے جس کیلئے ہم امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے شکرگذارہیں سعودی عرب ،جرمنی کینڈا،برطانیہ وغیرہ میں مقیم پاکستانیوں کوچاہئے کہ وہ بھی شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز بہن بھائیوں اور بچوں کے امداد کیلئے آگے آئیں ان خیالات کااظہاراُنہوں نے خلیفہ گل نوازمیڈیکل کمپلیکس میں متاثرین کیلئے پاک فوج اورسول انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پرکیا اُنہوں نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاویدعباسی ،ایم این اے شمالی وزیرستان ملک نذیرخان ،امریکہ میں مقیم پاکستانی شہری وقارکے ہمراہ مریضوں سے ملے اوران کی شکایات سنیں قبل ازیں وہ بکاخیل آئی ڈی پیزگئے اورمتاثرین میں رضائیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا اس موقع پرکمشنربنوں سیدمحسن شاہ ،بریگیڈئرمختار،بریگیڈئرآفتاب قریشی ،چیف ایگزیکٹوآل ٹیچنگ ہاسپیٹلزپروفیسرڈاکٹرمحمدجہانگیر،مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماعمرحیات لالیکابھی موجود تھے وفاقی وزیرسیفران ریٹائرڈمیجرجنرل عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ ملک مشکل وقت سے گذررہاتھا اوران حالات سے نمٹنے کیلئے 2012ء میں 22ارب روپے ،2013ء میں 23ارب روپے جبکہ 26ارب روپے 2014ء میں دیئے گئے لیکن آج پوری قوم مددکیلئے تیارہے اُنہوں نے کہا کہ اب تک 70ہزارخاندانوں کو حکومت کی طرف سے ماہانہ امداددی گئی ہے جبکہ آرمی ،پیمز اورصوبائی حکومت کی طرف سے ڈاکٹرز اپناکام کررہے ہیں اوریہ بھی ایک اعزازہے کہ 10لاکھ لوگ آئے اورشدیدگرمی میں آکرکوئی بھی وبائی مرض کسی کولاحق نہیں ہوا اورگذشتہ سات ماہ کے دوران آئی ڈی پیز کیلئے ادویات کی کمی نہیں