عمران خان کا جلسہ کامیاب ہوا یا نہیں یہ فیصلہ عوام کریں گے،قمر زمان کائرہ، جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی وہ جہاں چاہیں جلسہ کریں یہ ان کا حق ہے اسحاق ڈار کی مصروفیت کی وجہ سے عمران خان کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا کہا تھا اصلاحات جلد ہونی چاہئیں، گفتگو

ہفتہ 22 نومبر 2014 04:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپار ٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ کامیاب ہوا یا نہیں یہ فیصلہ عوام کریں گے تاہم ان کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی وہ جہاں چاہیں جلسہ کریں یہ ان کا حق ہے اسحاق ڈار کی مصروفیت کی وجہ سے عمران خان کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا کہا تھا اصلاحات جلد ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ عمران خان کا جلسہ کیسا ہوا ہے عوام بہتر جج ہیں تاہم ان کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی اور جلسہ پر امن رہا ہے جلسہ کرنا تحریک انصاف کا حق ہے وہ کہیں بھی جلسہ کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی ریاستی طاقت سیاسی قوت کے خلاف استعمال ہوئی اور تشدد ہو وہ ریاستی ادارے کے خلاف اور سیاسی قوت کے حق میں گیا ہے جلسے کیلئے کوڈ آف کنٹرکٹ واضح کرنا چاہئیے اور حکومتوں کو اجازت دینی چاہیے عمران خان ایک لیڈر ہیں ان کے ساتھ شاہ محمود قریشی بھی ہیں لاڑکانہ میں جلسہ کرنا کوئی انہونی اور بڑی بات نہیں یہاں سے لوگ پیپلزپارٹی کے خلاف انتخابات بھی لڑتے ہیں جلسہ کرنا عمران خان کا حق ہے وہ جہاں چاہیں جلسہ کریں انہوں نے کہا کہ میں نے انتخابی اصلاحات کمیٹی ہیڈ عمران خان کو بنانے کاکہا تھا اسحاق ڈار کی وزارت بڑی ہے اور ان کے پاس دوسرے کام بھی ہیں ان کی مصروفیت زیادہ ہے انتخابی اصلاحات بڑا معاملہ نہیں ہے الیکشن کمیشن کو اختیار دینا اس کی تشکیل نو کا معاملہ اہم ہے اگر تبدیلی کرنی ہے تو جلدی کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :