عمران خان سندھ کو مایوسی سے نکالنے آئے ہیں، استحصالی نظام کومستردکرتے ہیں، شاہ محمود قریشی،سندھ بھوکا ، پیاسا اور مایوس ہے،آج کا تاریخی اجتماع استحصالی نظام کیخلاف ہے، کراچی میں روز 10 سے 12 لاشیں گرتی ہیں،کراچی کو امن دینے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی،ووٹ لیکر کوئی لندن اور کوئی دبئی جاکر بیٹھ جاتا ہے، کسی نے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو لڑیں گے، لاڑکانہ کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج پیپلزپارٹی بھٹو خاندان کے نہیں زرداریوں کے ہاتھ میں ہے، پی پی کو اتنا نقصان ضیاء یا پرویز مشرف نے نہیں دیا جتنا زرداری نے دیا۔لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 22 نومبر 2014 04:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ کو مایوسی سے نکالنے آئے ہیں، استحصالی نظام کومستردکرتے ہیں، سندھ بھوکا ، پیاسا اور مایوس ہے،آج کا تاریخی اجتماع استحصالی نظام کیخلاف ہے، کراچی میں زور 10 سے 12 لاشیں گرتی ہیں،کراچی کو امن دینے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی،ووٹ لیکر کوئی لندن اور کوئی دبئی جاکر بیٹھ جاتا ہے، کسی نے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو لڑیں گے، لاڑکانہ کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج پیپلزپارٹی بھٹو خاندان کے نہیں زرداریوں کے ہاتھ میں ہے، پی پی کو اتنا نقصان ضیاء یا پرویز مشرف نے نہیں دیا جتنا زرداری نے دیا۔

لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاڑکانہ والوں نے سندھ کو بدلنے کا پہلا قدم اٹھالیا، نثار کھوڑو کو بتانا چاہتا ہوں لاڑکانہ والوں نے تمہاری قرار داد مسترد کردی، لاڑکانہ آنے کیلئے سندھ حکومت کا این او سی نہیں چاہئے، حکمرانوں کی حالت بدل گئی، ہاری یا مزدور کو کچھ نہیں ملا، جن کے پاس کھانے کو نہیں تھا آج وہ ارب پتی بن گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ آج سوالات اٹھانے اور ان کا جواب لینے آیا ہوں، سندھ کے حاکم بتائیں کراچی میں امن کیلئے کیا منصوبہ بندی کی، لاڑکانہ کے کسان کو ان کی دھان کا حق نہیں ملا، کیا سندھ کے غریبوں کو سفارش و رشوت کے بغیر نوکری ملتی ہے، کیا کمیشن کے بغیر سندھ میں کوئی ٹھیکہ دیا جاتا ہے، کیا سفارش کے بغیر کسی کا تبادلہ ہوتا ہے۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ووٹ لیکر کوئی لندن اور کوئی دبئی جاکر بیٹھ جاتا ہے، عمران خان اور ان کا قافلہ سندھ کو مایوسی سے نکالنے آیا ہے، کسی نے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو لڑیں گے، عمران خان سندھ سے رشتہ جوڑنے لاڑکانہ آئے ہیں، آوٴ ملکر فیصلہ کرتے ہیں کہ راشی افسر قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اس بیٹی کو خراج عقیدت جس نے جمہوریت کیلئے قربانی دی، آج پیپلزپارٹی کی قیادت میں کوئی بھٹو نہیں بچا، آج پیپلزپارٹی زرداریوں کے ہاتھ میں ہے، پی پی کو اتنا نقصان ضیاء الحق یا پرویز مشرف نے نہیں دیا جتنا زرداری نے دیا، غریب کا خون چوسنے والوں کو قبول نہیں کریں گے، قبضہ اور بھتہ مافیا کیخلاف میدان میں نکلیں گے۔