عمران خان اگر چو ر کو چور کہتے ہیں تویہ گالی نہیں ،پرویز خٹک،سیاست دانوں کا دامن صاف ہے تو کیوں پریشان ہیں،فرسودہ نظام اور باری دینے والے سیاست دانوں نے قومی خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹا، بیرون ممالک کے بینکوں میں سرمایہ منتقل کیا ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
ہفتہ 22 نومبر 2014 04:11
نوشہرہ ،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اگر چو ر کو چور کہتے ہیں تویہ گالی نہیں اگر سیاست دانوں کا دامن صاف ہے تو کیوں پریشان ہورہے ہیں اب تک فرسودہ نظام اور ایک دوسرے کو باری دینے والے سیاست دانوں نے قومی خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹا بیرون ممالک کے بینکوں میں سرمایہ منتقل کیا وزیر اعظم میاں نوازشریف اور پی پی پی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سمیت پارلیمنٹ میں موجود سیاسی قائدین سب ایک راستے کے ساتھی ہیں عمران خان اس ملک میں نظام اور چہروں کی حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اوریہی وجہ ہے پور اپاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگیاہے حکومت دھاندلی کی تحقیقات سے کیوں کترار رہی ہے اگر ثابت ہو اکہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو سب کو جانا ہوگا اور کوئی ا نجینئر ڈ دھاندلی نہیں ہوئی تویہ حکومت بھی قائم رہے اور نوازشریف وزیراعظم رہے گا لیکن جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کرانی ہوں گی اور کسی مدٹرم انتخابات کی ضرورت نہیں ہوگی خیبرپختونخوا میں چوروں, لیٹروں اور کرپشن مافیا تمام راستے بند کردئیے ہے آزاد صاف وشفاف احتساب کمیشن قائم ہوگیا اور صوبے میں جلد بے رحم احتساب کا سلسلہ شروع ہوگا ایک ہزار سے زائد سکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے نکال دیاہے اور اسی طرح کرپشن میں ملوث پولیس اہلکاروں کو بھی نوکریوں سے برطرف کردیا اسی طرح محکمہ مال میں کالی بھیڑوں کا صفایا شروع کردیا اورمحکمہ صحت سمیت دیگر محکموں میں مانٹرنگ کا نظام قائم کردیاہے جسکی بدولت صوبے کے غریب عوام کا عزت نفس بحال ہوگا اوران کو بنیادی حقوق فراہم ہوں گے وہ جمعہ کی شام ڈھیری کٹی خیل نوشہرہ میں ہائیرسکینڈری سکول مہک کالونی پل ریاض کالونی اور ڈھیری کٹی خیل روڈ کی افتتاح کے بعد ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کررہے تھے جلسے کی صدارت عبدالروف کاکانے کی جلسے سے امدادخان خٹک سابق ناظم بشیر خان،ملک لیاقت خان،نے خطاب کیا جبکہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل ،ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، سابق ایم پی اے لیاقت خان خٹک اور احد خٹک بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے دھرنے کا پیغام گھر گھر تک پہنچا دیا اوریہی وجہ ہے کہ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہیں اورعمران خان کے سچ کو برادشت نہیں کرسکتے اور منفی پروپیگنڈے پر اتر ائے ہیں عمران خان اس ملک میں فرسودہ نظاموں اور چوروں لیٹروں کو بے نقاب کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سب نے ان کے خلاف ایکہ کردیا ہے مگر پاکستان کے غیور عوام عمران خان کو بھرپور ساتھ دے رہے ہیں پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اٹھارہ ماہ کے عرصے میں ایک ہزار ڈاکٹرز اورآٹھ ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا ہے تاکہ تعلیم اور صحت کا معیار بہتر ہوسکے مزید بیس ہزار اساتذہ کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے اس کے باوجود اگر کسی بھی استاد نے بہتر کارکردگی نہیں دکھائی تو اسکو نوکری سے برطرف کیا جائے گا آئندہ اساتذہ کی ترقی نتائج پر ہوگی اور تمام اساتذہ کو نتائج دکھانے ہوں گے میں نے سرکاری اہلکاروں کے کرپشن کے خلاف علم بلندکیا ہے میرے ہوتے ہوئے کوئی بھی کمیشن نہیں لے سکتا میں تھانوں میں غریب عوام کو انصاف فراہم کرنا چاہتا ہوں اس لیے خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس سے زیادہ کردی ہیں تاکہ پولیس کا محکمہ کرپشن سے پاک ہو اور عوام کی خدمت کریں اور عوام کو عزت دیں انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام کا خادم بنائیں گے ہم نے اٹھارہ ماہ میں بہت قانونی سازی کی اب اس پرعمل کر نا شروع کردیا ہے صوبہ بھر کے اضلاع میں ہسپتالوں میں یکساں ڈاکٹرز فرائض سرانجام دیں گے ہسپتالوں کو بااختیار بنایا جارہا ہے وہ ادویات سمیت دیگر سہولیات خود خریدیں سکیں گے اورڈاکٹرز بھی بھرتی کرسکیں گے صوبے کے چھ ڈویژنل ہسپتالوں کو ایل ار ایچ اور کے ٹی ایچ کی طرح خود مختیاری دے رہے ہیں اور اس کے بعد صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز کوہسپتال کوبنیادی سہولیات سے آراستہ کریں گے تاکہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مل سکیں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش کے محکمہ صحت تعلیم کا نظام درست ہو ہسپتالوں میں چوبیس گھنٹے عوام کو سہولیات فراہم ہوں اور یہی نظام کی تبدیلی ہے ہم حقیقی معانوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں ہم خیبرپختونخوا کے چار ضلعوں میں عوام کو ہیلتھ انشورنس دے رہے اگلے بجٹ میں اس پر مکمل عمل درآمد ہوگا تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات مہیاہوں اورغریب عوام کوہیلتھ انشورس فراہم کریں گے اور غریب عوام کو یوٹیلٹی سٹور ز سے رعایتی نرخ پر گھی اور آٹا فراہم کردئیے ہیں تحریک انصاف اور عمران خان کا کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کا ایجنڈا ہے عوام پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کی نیت پر شک نہ کریں ہماری بدقسمتی ہے کہ جو آیا وہ لوٹ مار کر کے چلا گیا ہمارے مخالفین ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت فیل ہوچکی ہے میں ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے پانچ سالہ دور اقتداد میں لوٹ مار کے علاوہ عوام کی کونسی خدمت کی انہوں نے کہا کہ فنی ایجوکشن میں پولی ٹیکنک کالجز میں غریب عوام کے ساتھ دھوکہ ہورہا تھا اور جو طلباء اور طالبات ان کالجز سے فارغ ہورہے تھے ان کے ساتھ کوئی فنی نہیں ہوتا اورا ن کو صرف سرٹیفکیٹ دئیے جاتے جو بیرون ملک ہنرمند نہ ہونے کی وجہ واپس کردئیے جاتے اب ہم نے کارخانہ داروں کاایک بورڈ بنادیا ہے جو ان کالجز کو چلائے گا اورصحیح معنوں میں طلباء کو فنی علم فراہم کریں ہم اصلاحات لارہے ہیں اوریہی وجہ ہے ہسپتال میں ڈاکٹر ز اور فنی کالج کے اساتذہ ہڑتالوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہماری حکومت اداروں کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ے گی اور ضرورت پڑی تو ان اداروں میں نئے نوجوانوں کو بھرتی کریں گے پاکستان ایک بہتریں ملک ہے اللہ تعالی نے پاکستان اور خیبرپختون خوا ہ کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے اگر ہم ایماندار ی سے اپنے ملک کی خدمت کریں تو ہمیں امریکہ اور دیگر ممالک سے بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ہماراصوبہ اتنی دولت سے مالا مال ہے کہ ہمیں دیگر ممالک سے امداد لینے کی کوئی ضرورت نہیں صوبائی حکومت صوبے کو گندم میں خود کفیل کرنے کے آنے والے بجٹ میں گندم کا بیج کسان کو مفت دے گی اور کھاد پر 25 فیصد سبسڈی دیں گے تاکہ زمیندار وں کو فائدہ ہو اور صوبہ گندم میں خودکفیل ہوں اور ہم پنجاب سے گندم نہ خریدیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں یکساں ترقی کے عمل پر کام شرو ع ہوچکا ہے اور عوام کافنڈ عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ ہورہا ہے لیکن معیار کام کویقینی بنانے اورٹھیکیدار کمیشن کلچر کو ختم کرنے میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں پٹواریوں کے خلاف شکایت پر انہوں نے ڈی سی نوشہرہ ذکاء اللہ خٹک کوتحقیقات کرانے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے صوبے بھرکی بیورو کریسی میری مخالف ہوچکی ہے میں ان چیزوں کوکوئی پروا نہیں کرتا ہم نظام کی تبدیلی کا وعدہ پوراکرکے دم لیں گے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 22 نومبر 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستانی شاہینوں کی فتح کو بریک لگ گئی ، دبئی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ، 261رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، پاکستان نے 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ، آخری ... مزید
-
تیسری ساف ویمن فٹبال چیمپیئن شپ۔بھارت نے نیپال کو6-0سے شکست دیکر ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا،بھارت نے چیمپین شپ مسلسل تیسری بار جیتی ، بالا دیوی نے پر16گول سکور کر کے ٹاپ سکورر رہیں، ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن ... مزید
-
ایشین بیچ گیمز ہینڈبال ایونٹ،پاکستان سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں عمان کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح ٹیم کا سکور 21-14 اور 20-12 رہا
-
باسمتی چاول کے کاشتکاروں کیلئے سبسڈی کے فیصلے پر درآمد ہونا چاہئے، وزیر اعظم
-
پشاور میں ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گا ڑ ی کے قریب دھماکہ ‘2 اہلکار جاں بحق‘6 زخمی ، دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کا وزن 4سے 5کلوگرام تھا‘ ایس پی رورل شاکراللہ بنگش
-
کراچی: گڈاب سپر ہائی وے کے قریب میراج طیارہ گر کر تباہ، اسکواڈرن لیڈر تنویر شہید
-
تھرپارکر‘ غذائی قلت،بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری،تعداد 49 ہوگئی
-
ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور سے مردان جیل منتقل کر دیا گیا
-
پشاور سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
-
سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی جانب سے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق کے عمل شروع کیے جانے کے خلاف حکم امتناعی کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے آج رجوع کرنے کاامکان
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کے چیئر مین اجلاس میں پوسٹل سروسز کی طر ف سے بریفنگ پیپر کے ہر صفحہ پر تحریری غلطیوں پر شدید برہم ہو گئے، 111 افراد کو دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کے کوٹے ... مزید
-
قائمہ کمیٹی نے خیبر پختونخواہ کے سابق سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساجد جدون کے وارنٹ جاری کر دئیے ،آئی جی خیبر پختونخوا کو کمیٹی کے آئندہ کے اجلاس میں اُن کی شرکت یقینی بنا نے کی ہدایت
-
عمران خوفزدہ ہیں توانائی بحران حل ہوا تو الیکشن ہار جائیں گے، احسن اقبال،عمران اشتعال انگیز تقریروں سے بین الاقوامی سرمایہ کاری روکنا چاہتے ہیں، دھرنوں کے خاتمے کیلئے نئے قانون کی ضرورت نہیں، عوامی ... مزید
-
جماعت اسلامی پاکستان کے سہ روزہ اجتماع عام کا آغاز، شاہی مسجد میں اخوان المسلمین کے مرکزی رہنماء اور شام کے ممتاز عالم دین الشیخ صدر الدین البیونی کا خطبہ جمعہ ،ہمیں دہشت گرد نہ کہا جائے ہم دنیا ... مزید
-
لوگوں کی تکلیف کااحساس کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے نیب مقدمات ایک سے دوسرے صوبے میں منتقل کرنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست خارج کر دی
-
لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں 10ہزار افراد بھی شریک نہیں تھے، شرجیل میمن
-
امریکا یو کرا ئن حکومت کو ہتھیار فراہم نہ کرے، روس کی تنبیہ، اس سلسلے میں کوئی بھی اقدام امریکا کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کی براہ راست خلاف ورزی ہو گا‘ ترجمان روسی وزارت خارجہ
-
افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشنز میں 30 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ‘ متعدد زخمی
-
تاج محل کو مسلمانوں کے حوالے کیا جائے، بھارتی وزیر ،تاج محل2مسلمانوں کا مقبرہ ہے، مسلمانوں کو نماز کی اجازت ہونی چاہیے ، اعظم خان
-
زمبابوے کے چرچ میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک، متعدد ذخمی
-
انڈونیشیا‘ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے‘ شدت 6.9 ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
عراق کا صوبہ انبار میں دولت اسلامیہ کے خلاف پیش قدمی کا دعویٰ، سرکاری فوجیں کارروائی کرنے میں پہل کر رہی ہیں،عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی
-
شیعہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بحرین
-
چین سائبر حملے سے پورے امریکا کی بجلی کاٹ سکتا ہے،امریکا
-
گوانتانامو بے جیل سے پانچ قیدی رہا،قیدیوں کی رہائی گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، رہا کئے گئے تین افراد کو جارجیا اور دو کو سلوواکیہ بھجوا دیا گیا
-
لبنان کی پاپ سٹار ہیفا وہبی کے متنا زعہ لباس نے عرب دنیا کو چونکا دیا،مصر، اردن اور سعودی عرب کی کئی خواتین کی ہیفا وہبی کے لباس پر تنقید
-
غداری کیس،شریک ملزمان کو شامل کرنے کی پرویز مشرف کی درخواست منظور،خصوصی عدالت کا وفاقی حکومت کو 15 روز میں جواب داخل کرانے کا حکم،فیصلہ اکثریت کی بنیاد پر دیا گیا ایک جج نے فیصلے میں اختلافی نوٹ بھی ... مزید
-
تیس نومبر کا احتجاج آئین کی حدود اور امن کے ساتھ کریں گے، عمران خان ،سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا‘ کا وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک سندھ کے لوگ نہیں چاہیں گے اس وقت تک کالا باغ ڈیم نہیں بنے گا، سندھ کے لوگوں ... مزید
-
امریکی صدر باراک اُوباما کا وزیراعظم نوازشریف کوفون ،پاک امریکہ تعاون مزیدبہتربنانے پر اتفاق
-
کراچی ، اورنگی ٹاوٴن میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکنیت سازی کیمپ پر کریکر حملے میں 2 ارکان سندھ اسمبلی سمیت12 افراد زخمی،واقعہ کے بعد کیمپ میں بھگڈر مچ گئی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
الیکشن کے نام پر سلیکشن قبول نہیں، انتخابی نظام کی مکمل اوور ہالنگ اور متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات ہوں،سراج الحق،ملک سے جاگیردارانہ نظام ‘ کرپشن اور لوٹ مار ختم ‘ غریب کو اس کا حق دیں ... مزید
-
لائن آف کنٹرول پر پاکستانی جوان کی شہادت پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج، بھارت بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے ،ترجمان دفتر خارجہ
-
آرمی چیف کی سی آئی اے کے اعلی حکام ، امریکی سینٹرز سے ملاقاتیں ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پا فوج امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، جنرل راحیل شریف
-
آپریشن خیبر ون ، شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فورسز کی بمباری سے 22 دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ ،خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کی کامیابی سے جاری ہے اور فوج کو کامیابیاں مل رہی ہیں،آئی ایس پی آر
-
پاکستان کی تمام سرحدوں پر امن چاہتے ہیں ،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، دنیا کو معلوم ہوچکا کہ ایل او سی پر خلاف ورزی کون کررہا ہے ، ایل او سی پر کشیدگی پاکستان کو فائدہ نہیں پہنچا سکتی،دہشتگردوں کیخلاف ... مزید
-
صدر مملکت اور وزیراعظم سے تا جک وزیر خارجہ کی ملاقاتیں ،پاکستان وسطی ایشیائی خطہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں ڈالنے کا خواہاں ہے ، نواز شریف ، تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ... مزید
-
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کی کشمیری اور پاکستانی قیادت کا مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں پر بھارتی حکومت وکٹھ پتلی انتظامیہ کی بے اعتناعی اور مجرمانہ غفلت پر اظہار افسوس ،حکومت پاکستان ... مزید
-
70دن کے دھرنے نے سلطنت شریفیہ کی جڑیں کھوکھلی کر دیں،ڈاکٹر طاہر القادری، آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں سٹیٹس کو کی حامی جماعتوں کا کوئی کردار نہیں ہو گا ،سربراہ پاکستان عوامی تحریک
-
وفاقی وزیر زاہد حامد نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا، عدالتی فیصلے کے بعد زاہد حامد نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا،عدالت کا عارضی فیصلہ ہے ، وزیر اعظم زاہد حامد کے استعفیٰ بارے مشاورت کے بعد ... مزید
-
عمران خان اگر چو ر کو چور کہتے ہیں تویہ گالی نہیں ،پرویز خٹک،سیاست دانوں کا دامن صاف ہے تو کیوں پریشان ہیں،فرسودہ نظام اور باری دینے والے سیاست دانوں نے قومی خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹا، بیرون ممالک ... مزید
-
وزارت پانی و بجلی نے کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری،کسانوں کو بجلی رعایتی پیکج کے تحت 10.35 روپے فی یونٹ فراہم کی جائے گی
-
عمران خان سندھ کو مایوسی سے نکالنے آئے ہیں، استحصالی نظام کومستردکرتے ہیں، شاہ محمود قریشی،سندھ بھوکا ، پیاسا اور مایوس ہے،آج کا تاریخی اجتماع استحصالی نظام کیخلاف ہے، کراچی میں روز 10 سے 12 لاشیں ... مزید
-
صدر مملکت کی جانب سے نیول چیف کے لئے نشان امتیاز(ملٹری) کا اعزاز، ایوانِ صدر کی تقریب میں وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،چیف آف ایئر اسٹاف،وائس چیف آف نیول اسٹاف اور اعلیٰ سول وملٹری شخصیات ... مزید
-
ملک میں مڈ ٹرم نہیں بلکہ ری الیکشن ہونے چاہئیں،چوہدری پرویز الٰہی ،ملک میں دھاندلی سے حکومت توبن سکتی ہے مگر وہ چل نہیں سکتی ،سابق ڈپٹی وزیر اعظم
-
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو دسمبر 2015 تک پولیو وائرس کے خاتمے کی ڈ یڈ لا ئن دیدی ،پاکستان نے پولیو پر جلد قابو نہ پایا تو بیرون ممالک جانیوالے پاکستانیوں کی مشین کے ذریعے اسکریننگ کی جائیگی،کراچی ... مزید
-
امریکی صدر نے امیگریشن اصلاحات منصوبے کا اعلان کر دیا،50 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے بے دخل نہ کر نے کا اعلان ،امیگریشن اصلاحات کا مقصدغیرقانونی تارکین وطن کوتحفظ فراہم کرنا ہے تا ہم ... مزید
-
صدر ممنون حسین نے انصار برنی ایڈووکیٹ کی اپیل پر وزارت خارجہ سے سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں گزشتہ ایک ماہ کے مختصر عرصے میں سات پاکستانیوں کی گردنیں کاٹی جا نے ، پچاس کے لگ بھگ پاکستانی گردنیں ... مزید
-
30نومبر کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور ، ہم نے تو آزادی مارچ کو روکنے کیلئے بھی احکامات جاری کئے لیکن حکومت نے عمل درآمد نہیں کیایہاں عدالتی احکامات کا مذاق بنا ہوا ہے،جسٹس خالد محمود ... مزید
-
وفاقی حکومت کے پاس مستقل چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لیے صرف 72گھنٹے باقی رہ گئے،حکومت اور اپوزیشن تاحال نئے مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں کامیاب نہیں ہوسکے
-
لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان کی تقریر کے دوران نوجوان پر برہنہ کر کے تشدد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.