آرمی چیف کی سی آئی اے کے اعلی حکام ، امریکی سینٹرز سے ملاقاتیں ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پا فوج امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، جنرل راحیل شریف

ہفتہ 22 نومبر 2014 04:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2014ء )آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پا فوج امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ارمی چیف نے دورہ امریکہ کے دوران جمعہ کو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں علاقائی سیکورٹی ، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن و امان کے قیام کے امور زیر بحث لائے گئے، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے اور دنیا بھر میں قیام امن کا خواہاں ہے اور دہشتگردی کیخلاف پاک فوج امریکہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے، اس سے قبل آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے خارجہ ، ، سینٹ آرمڈ کمیٹی اور سلکٹ کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی ، خارجہ امور کمیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب انتہائی کامیا بی سے جاری ہے اور پاک فوج نے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں ،امید ہے کہ دہشتگردی کے خلاف طویل مدت اور مضبوط شراکت داری جاری رہے گی۔