تحریک انصاف کے لاڑکانہ کے جلسے میں شرکت نہیں کروں گا،شیخ رشید،عمران خان نے کہاہے جلدگھیراوٴوالی پالیسی نہیں ہے ،میں اپنی تقریرکاسٹائل تبدیل نہیں کرسکتا،23مارچ تک یہ حکومت رہی توہارتسلیم کرلوں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 08:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ تحریک انصاف کے لاڑکانہ کے جلسے میں شرکت نہیں کروں گا،عمران خان نے کہاہے کہ جلدگھیراوٴوالی پالیسی نہیں ہے ،میں اپنی تقریرکاسٹائل تبدیل نہیں کرسکتا،23مارچ تک یہ حکومت رہی توہارتسلیم کرلوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں بلورانی کے عشق میں مبتلاہوں ،لاڑکانہ جاوٴں گاتوبلورانی کہوں گا،اس لئے میں نے فیصلہ کیاہے کہ لاڑکانہ نہیں جاوٴں گا،کسی جماعت کیلئے مسئلہ کھڑانہیں کرناچاہتا۔

(جاری ہے)

اس لئے میں نے خودفیصلہ کیاکہ نہ جاوٴں ،آئندہ دنوں میں لاڑکانہ ضرورجاوٴں گا،پیپلزپارٹی اورمچھ میں جوڈوکراٹے ہوتے رہتے ہیں ،پیپلزپارٹی سے میں نہیں ڈرتااوروہ مجھ سے نہیں ڈرتے۔عمران خان نے کہاکہ آپ لاڑکانہ چلیں میں نے انکارکردیا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی حکومت کے خلاف ٹینک اورتوپ لیکرنہیں نکل رہے ،حکومت طاقت کامظاہرہ کریگی توعوام آوازاٹھانے کاحق رکھتے ہیں ۔نوازشریف اورآصف علی زرداری ایک سکے کے دورخ ہیں ،30نومبرکولال حویلی سے بڑاجلوس نکالوں گا،مجھے گرفتارکرلیں 23مارچ تک یہ حکومت رہی تومیں اپنی ہارتسلیم کرلوں گا