سندھ ہائی کورٹ ، کراچی میں دو ایٹمی بجلی گھروں کے قیام کے خلاف حکم امتناعی برقرار،سماعت26 نومبر تک ملتوی

جمعہ 21 نومبر 2014 08:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں دو ایٹمی بجلی گھروں کے قیام کے خلاف حکم امتناعی برقراررکھتے ہوئے سماعت26 نومبر تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرپرویز ہود بھائی اورشرمین عبیدچنائے کی ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے خلاف دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل عبدالستارپیرزادہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ چین کے تعاون سے پیراڈائز پوائنٹ کراچی کے قریب کیٹو اور کے تھری ایٹمی بجلی گھروں کے منصوبے انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر سے پہلے عوامی سماعت کا انعقاد آرٹیکل ا19 کی سیکشن 10کے تحت لازم ہے جبکہ منصوبے کیلئے عوامی سماعت کی شرط پوری نہیں کی گئی،عدالت نے حکم امتناعی برقراررکھتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :