وزیر اعظم نے چیئرمین نیپرا کی تقرری کی منظوری دیدی

جمعہ 21 نومبر 2014 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)چار سال بعد چیئرمین نیپرا کو تعینات کر دیا گیا ، وزیر اعظم نے طارق سدوزئی کی بطور چیئرمین نیپرا تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

2011ء سے چیئرمین نیپرا خالد سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت نے نیپرا میں کسی کو چیئرمین تعینات نہیں کیا۔ اس دوران یہ عہدہ مختلف قائم مقام چیئرمین کے پاس رہا ، چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیلئے گزشتہ ماہ سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری دیدی گئی ہے۔ طارق سدوزئی اس سے قبل چیئرمین پیپکو تعینات رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :