آئی بی کو خصوصی گرانٹ دہشتگردی کیخلاف جاری کی گئی، اسحاق ڈار،عمران خان تفصیلات عام نہ کرنے کا وعدہ کریں تو خفیہ معلومات فراہم کرنے کو تیار ہیں،میڈیاسے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کو خصوصی گرانٹ دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے جاری کی گئی۔ عمران خان تفصیلات عام نہ کرنے کا وعدہ کریں تو خفیہ معلومات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو کیلئے جاری کردہ رقم کا مقصد دہشت گردی کے خلاف سازوسامان خریدنا ہے جس میں سے خیبرپختوانخواہ حکومت کو بھی حصہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو انٹیلی جنس بیورو کے فنڈز کی تفصیلات مشروط طور پر فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :