تحریک انصاف کا 30نومبر کا جلسہ، اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنانے کی تیاریاں شروع کردیں،ریڈ زون کی اہم شاہراہوں ، وزارتوں اور سرکاری دفاتر کی جانب جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بلاک کئے جائینگے

جمعہ 21 نومبر 2014 08:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء ) تحریک انصاف کا 30نومبر کا جلسہ اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنانے کی تیاریاں شروع کردیں ، ریڈ زون کی اہم شاہراہوں ، وزارتوں اور سرکاری دفاتر کی جانب جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بلاک کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 30نومبر کو ڈی چوک میں بڑے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں تو دوسری جانب اسلام آباد کی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے اور اہم شاہراہوں کو کنٹینر سے بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں پہلے مرحلے میں ریڈ زون کی جانب سے راستے ، سرینا چوک شاہراہ دستور اور اہم سرکاری عمارتوں کے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیاجائے گا جبکہ 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کئے جانے کا امکان ہے ۔