سینیٹ قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کا نیپرا حکام کی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار ،چیئرمین قائمہ کمیٹی کی سیکرٹری وزارت سے صارفین کو زائد بل بجھوانے والے نیپرا کی طرف سے ذیلی کمیٹی پانی وبجلی کو جواب نہ دینے پر سخت نوٹس ، ذیلی کمیٹی کے اگلے اجلاس میں وزار ت کا سینئر سیکرٹری نیپرا کے ایم ڈی و ممبران شریک نہ ہو ئے تو کارروائی کی جائے گی،ہدایت
جمعہ 21 نومبر 2014 08:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی وبجلی نے نیپرا حکام کی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری وزارت سے صارفین کو زائد بل بجھوانے والے نیپرا کی طرف سے ذیلی کمیٹی پانی وبجلی کو جواب نہ دینے پر سخت نوٹس لینے کا کہا اور ہدایت دی کہ ذیلی کمیٹی کے اگلے اجلاس میں وزار ت کا سینئر سیکرٹری نیپرا کے ایم ڈی ممبران شریک نہ ہو ئے تو کارروائی کی جائے گی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو سینیٹر زاہد خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ میں ہوا ۔
قائمہ کمیٹی کے چیئر مین نے کہا ہے کہ پانی و بجلی کے دونوں چہتے حکومتی وزراء وفاقی و زیراور وزیر مملکت ایک طرف اپنے بیانات سے حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں تو دوسری طرف قوم و ملک کا مسئلہ نمبر ون توانائی بحران کے خاتمے کیلئے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے اہم قومی و عوامی معاملہ کے حل کیلئے کمیٹی اور وزارت کی جان بوجھ کر مدد نہیں کر رہے چیئرمین کمیٹی سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ وزراء اور سیکرٹریوں کی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں عدم شرکت کے خلاف چیئرمین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری کو آگاہ کیا جاچکا ہے چیئرمین سینیٹ بیرون ملک دورے سے واپسی پر قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا مشترکہ اجلاس منعقد کر رہے ہیں جس میں غیر حاضر وزراء اور سیکرٹریوں کے خلاف کارروائی کے لئے مزید قانون سازی کی تجاویز زیر غور آئیں گئیں جن کی ایوان سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ عوام کو اربوں روپے کے زائد بل بجھوانے کا ذمہ دارنیپرا ہے ذیلی کمیٹی پانی و بجلی کے اجلاس میں زائد بلوں اور کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی اور نیپرا حکام کی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرم تنگی ڈیم 1952 کا توانائی اور پانی کا اہم منصوبہ ہے جس سے قبائلی علاقوں میں تین لاکھ 60 ہزار ایکٹر اراضی سیراب ہو گی اب بھی 66 ہزار ایکٹر اراضی سیراب ہو رہی ہے 85 میگاواٹ بجلی سستی کی جاسکتی ہے لیکن ہر اجلاس میں صر ف بریفنگ کے ذریعے کام کی سست روی کا ذکر کر دیا جاتا ہے چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے آگاہ کیا کہ کرم تنگی ڈیم پر کام کرنے والی کمپنیوں کا کنسوشیم ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے کام روکا ہوا ہے اور کہا کہ تین بار ایف ڈبلیو او کو کام کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن ابھی تک جواب نہیں آیا جس پر چیئرمین کمیٹی سخت برہم ہوئے اور کہا کہ شہروں میں پلوں ، سٹرکوں اور شاہراوں کے تمام منافع بخش کام ایف ڈبلیو او کر رہاہے لیکن کرم تنگی ڈیم پر کام سے انکاری ہے چیئرمین کمیٹی نے ایف ڈبلیو او کے خلاف وزیر اعظم کو خط لکھنے کا مشورہ کیا جس پر اراکین نے متفقہ طورپر وزیر اعظم کو خط لکھنے کی حمایت کر دی چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف ڈبلیو او سے تما م شہری منصوبوں کا کام واپس لیا جائے یا کرم تنگی ڈیم پر بھی کام کروایا جائے ڈائریکٹرجنرل سمال ڈیمز خیبر پختونخوا کمال جہانگیر خان نے آگاہ نے کیا کہ صوبہ میں چار چھوٹے ڈیم مکمل چار زیر تکمیل اور پانچ کا پی سی ون بن چکا حکومت کی طرف سے پی ایس ڈی پی سے فنڈز جاری ہوتے ہیں لیکن صوبہ خیبر پختونخوا کے چھوٹے ڈیمز کیلئے صر ف چالیس فیصد ڈیم جاری ہوئے ہیں اراکین کمیٹی کے سوال کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل نے آگاہ کیا کہ منصوبہ بندی کمیشن سے فنڈز جاری ہوتے ہیں جس پر چیئرمین کمیٹی نے اراکین کے مشورے سے آئندہ کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی کمیشن کو طلب کر لیا ایم ڈی پیپکو خاقان بابر نے آگاہ کیا کہ گریڈ ایک سے پندرہ کی تک کی اسامیوں کا اخیتار ڈیسکوز کے پاس ہے گریڈ سترہ سے اوپر کی اسامیوں پر بھرتیاں پیپکو کے ذریعے ہوتی ہیں اور انکشاف کیا کہ آئیسکو اور لیسکو اتھاڑٹی کو تسلیم نہیں کررہے خالی اسامیوں اوران پر بھرتی کر دہ ملازمین کی تفصیل بھی دونوں ڈیسکوز نے بھی فراہم نہیں کی جس پرچیئرمین کمیٹی سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ تمام بورڈز کے تمام ممبران سیاسی ہیں پیسکو میں انتخابات ہارنے والے پانچ افراد کو ممبر بنادیا گیا ہے جس پر ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ اب ایس ای سی پی نے آزاد ممبر کا بھی تصور دے دیا ہے جس میں ممبر کی اہلیت اور قابلیت کا ذکر موجود ہے اور کہا کہ حیسکو میں دو اسامیاں خالی تھیں 30 افسران امیدوار تھے جو عدالت میں چلے گئے ہیں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حیسکو میں وائے سرائے بیٹھے ہیں بے روزگاروں کو مستقل بھرتی کے خطوط کی جگہ عارضی لیڑ دے دے گے اور حق دار افسران کی ترقیاں نہیں کی گئیں سیکرٹری وزارت یونس ڈاگا نے کہا کہ تمام ڈیکسوز کو ریکوریوں کا حکم دے دیا گیا ہے سمارٹ میٹرنگ کے تحت میٹر ریڈر کا کردار ختم ہونے سے زائد بلوں کی شکایت کا ازالہ ہو جائے گاسینٹر نثار محمد خان نے کہاکہ ترقیوں میں سینارٹی کا خیال نہیں رکھا گیا سینارٹی میں سات نمبر کے افسر کے بجائے چھ سو پچاس نمبر پر افسر کا ترقی دے دی گئی جو قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے اور تجویز کیا کہ وفاقی وزارت کی ڈیسکوز میں خالی اسامیوں پر چاروں صوبوں سے بھرتیاں کی جائیں اجلاس میں صرف ایم ڈی میپکو نے آگاہ کیا کہ حکومت کی طرف سے بھرتی کا اجازت نامہ مل گیا ہے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہر اجلاس میں اراکین نے وزارت پانی و بجلی میں ٹیکنکل شعبہ میں بھرتیوں کی لڑائی لڑی اس شعبہ میں جلد بھرتیاں کی جائیں ایم ڈی این ٹی ڈی سی نے آگاہ کیا کہ 14 کیٹگریز میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے بھرتیا ں کی جائیں گئیں جس پر سینیٹر نوابزدہ سیف اللہ مگسی نے کہا کہ شہری اور دیہی امیدواروں کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ کا مقابلہ کرنا مشکل ہے اور انکشاف کیا کہ ایک سرکاری محکمے میں ہاورڈ کے تعلیم یافتہ نوجوان کو این ٹی ایس ٹیسٹ میں فیل کر دیا گیا اور کہا کہ بلخصوص بلوچستان اور دوسرے صوبوں کے دور دراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے بے روز گا نوجوان این ٹی ایس ٹیسٹ کی تاریخوں سے آگاہ ہی نہیں ہوتے چیئرمین کمیٹی سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں حال ہی میں محکمہ تعلیم کی تین سو اسامیوں پر فی امیدوار سے 1200 سو روپے فیس لے کر پرائیوٹ کمپنی نے چھ سات کروڑ روپے کما لئے ہیں اراکین کمیٹی نے متفقہ طور پر این ٹی ایس ٹیسٹ ختم کرنے کی سفارش کر دی کمیٹی کے اجلا س میں سینٹر سیف اللہ مگسی نے پانی وبجلی کے دونوں وزر اء کو غائب وزیر قرار دے دیا اراکین کمیٹی نے خاتون سینیٹر خالدہ پروین کی شدید بخار میں کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کو ممبر کمیٹی کا ذمہ دارنہ رویہ قرار دیا اور وزراء کی عدم شرکت کو حکومت کیلئے لمحہ فکریہ کہا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 21 نومبر 2014 کی مزید خبریں
-
دبئی ٹیسٹ :پاکستانی سپنرز نے کیویز کو پھر دبوچ لیا، نیوزی لینڈ دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، گرین شرٹس 10رنز کے خسارے پر 392رنز پر آؤٹ ، نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 6وکٹوں ... مزید
-
آف سپن باؤلر نہیں بلکہ سپیشلسٹ بیٹسمین ہوں ، محمد حفیظ ،بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے پر محمد حفیظ نے خود کو باؤلر ماننے سے ہی انکار کر دیا، میں ”دوسرا یا تیسرا“کی ڈلیوری نہیں کرتا نہ ہی اپنا ... مزید
-
ساف وویمنز چیمپئن شپ کا فائنل آج بھار ت اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا ،بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ اور نیپال نے بنگلہ دیش کودلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ، فائنل میچ کیلئے انتظامات ... مزید
-
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بھارت بدستور پہلے ، جنوبی افریقا کو ہرانے کا صلہ پر آسٹریلیا کا دوسرا نمبر،پاکستان کا چھٹا نمبر ،ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ، سعید اجمل آج بھی ... مزید
-
لاہور سے کوئٹہ آنیوالی اکبربگٹی ایکسپریس کو ٹریک پربم نصب کرکے اڑانے کی کوشش ،انجن اور 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،دو مسافر معمولی زخمی ،مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے سے 2فٹ سے زائد ریلوے ... مزید
-
ہمارے بچے جتنے صحت مند‘ مضبوط ا ور توانا ہوں گے ہمارا قومی مستقبل بھی اتنا ہی روشن اور تابناک ہو گا،صدرمملکت،پولیو کے مرض نے ہمارے بچوں کے مستقبل کو ہی خطرے میں نہیں ڈالا بلکہ اس نے بین الاقوامی ... مزید
-
صحافی بکاؤ مال نہیں ہیں ،عمران خان،میڈیا ورکرز نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کیلئے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی بڑی قربانیاں ہیں،پی ایف یو جے کے وفد سے گفتگو
-
وزیر اعظم نواز شریف آئندہ ماہ سندھ میں لاہور کراچی موٹروے کا افتتاح کریں گے،میاں عالم داد لالیکا،لاہور کراچی موٹروے مسافروں اور کارگو آمدورفت کے لیے محفوظ اور تیز ترین سہولیات فراہم کرے گا ، منصوبے ... مزید
-
صوبائی حکومت وفاق کی ناانصافیوں کے خلاف جلد سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر رہی ہے،مشتاق احمد غنی، وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ،متنازعہ معاملات کو سپریم کورٹ کی مدد سے حل کرنے کا فیصلہ ... مزید
-
پی آئی اے کا294سیٹرطیارہ وی آئی پی ڈیوٹی کیلئے مخصوص،10دن تک کوئی پیسہ نہیں کمائے گا،وزیراعظم کے 25سے 28نومبرتک دورہ نیپال کے لئے استعمال ہوگا
-
وزیراعظم وزیر کو اختیارات نہیں دے سکتے تو وزارت ختم کردیں،چیئرمین بین الاصوبائی امور کمیٹی ریاض پیرزادہ
-
بدکرداروں کی بدتدبیری سے پاکستان ٹوٹا اور بنگلہ دیشن بنا،سیاسی دہشت گردوں نے معیشت ،سیاست اور عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے،سراج الحق،نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی اور غداری کرنے والوں کو قوم ایک ... مزید
-
تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی
-
تحریک انصاف آج لاڑکانہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،شہر کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی تصاویر اور پینا فلیکس آویزاں ، لوگوں میں جوش و خروش کے باعث 2 لاکھ ... مزید
-
ڈیرہ اسماعیل خان،کالعدم تنظیم کااہم کمانڈرفضل الرحمن عرف فضل مجاہدپولیس مقابلے میں ماراگیا
-
گوجرانوالہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے کو سیکورٹی رسک قرار دیدیا، ڈی جے بٹ کو بھی ایمپلی فائر ایکٹ پر عمل کرنے کی ہدایت، جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے عمران خان کے تصاویر والے پانچ ہورڈنگز جلا ... مزید
-
کامونکے،علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے طالب علم نے مطا لعہ پاکستان کے پیپرمیں گو نواز گو لکھ کر پیپر حل کر دیا
-
اسرائیلی شہریوں کو اپنے ہمراہ ہتھیار رکھنے کی اجازت
-
تیسری مدت صدارت کے لیے بھی انتخاب لڑوں گا، سری لنکن صدر
-
سعودی حکومت کا مکہ المعظمہ،مدینہ منورہ ، جدہ کے درمیان سات تیز رفتار ریل گاڑیاں چلانے کا منصوبہ،یہ ریل گاڑیاں ایک گھنٹے میں مکہ سے جدہ تک کا سفر طے کریں گی
-
اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت ،شمالی کوریا کی طر ف سے چوتھا ایٹمی تجربہ کرنے کی دھمکی
-
عراق، آئی ایس کے خلاف عراقی فورسز اور کردوں کا نیا آپریشن
-
بھارت،گرو رام پال کی درخواستِ ضمانت مسترد
-
چین،ہسپتال کے ملازم نے چاقوؤں کے وار کرکے چھ نرسوں اور ایک معاون کو ہلاک کردیا
-
کولمبیا،لڑکی کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 104کیپسول برآمد،لڑکی کے والد کی گرفتاری کے لئے دس ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان
-
کولمبیا، پولیس اہلکاروں کو مونچھیں بڑھانے سے منع کرنیوالا متنازعہ قانون کالعدم قرار
-
وزیراعظم نواز شریف کا مسئلہ کشمیر پر بھارت کیساتھ مذاکرا ت سے پہلے کشمیری رہنماؤں سے مشورہ کر نے کا فیصلہ،پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، وزیراعظم نواز شریف، ... مزید
-
پاکستان اور روس میں دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ،خوشی ہے پچھلے چندسالوں سے پاکستان اورروس کے مابین تعلقات بڑھ رہے ہیں ، وزیراعظم،پاکستان ماسکوکے ساتھ دفاع سمیت کثیرالجہتی تعلقات میں اضافہ کیلئے ... مزید
-
آرمی چیف نے دھاندلی کی تحقیقات میں آئی ایس آئی اورایم آئی کی شمولیت کاوعدہ کیاتھا،عمران خان،حکومت سے مذاکرات میں بھی یہی طے ہواتھا ، پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی پارٹنر شپ ختم کردی ... مزید
-
قتل کے نامزد ملزمان وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا جائیگا تو جعلی مقدمات میں ہم بھی گرفتاری پیش کردینگے،گولیاں کس نے چلائیں، قاتل کون ہے، سب جانتے ہیں،انصاف کا خون نہیں ہونے دینگے،ڈاکٹر طاہر ... مزید
-
پاکستان دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کررہاہے،جنرل راحیل شریف،تحریک طالبان اور حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے ، پاک فوج کی ان کارروائیوں کے سبب خطے ... مزید
-
پاک فضائیہ کے سربراہ سے آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی ملاقات، ملکی سلامتی کے معاملات پر گفتگو،آئی ایس آئی نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق ملکی مفادات کی حفاظت کی ... مزید
-
کنٹرول لائن پر پانڈوسیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید ،پانڈو سیکٹر کی سول آبادی پر راکٹ فائر کر دیا، ایک شخص زخمی،سی ایم ایچ ہسپتال منتقل ، لائن آف کنٹرول سے ملحقہ سرحدی ... مزید
-
شمالی وزیرستان، ڈرون حملے میں 5افرادہلاک ،دو زخمی
-
وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مملکت کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی ملکی صورتحال اور پاک چین معاہدوں کے حوالے سے تبادلہ خیال، پنجاب حکومت نے ہر شعبہ میں میرٹ، شفافیت اور تیز رفتاری سے منصوبوں ... مزید
-
وزیر اعظم 26-27 نومبر کو کھٹمنڈو میں سارک سمٹ میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ، وزیر اعظم کو بھارت کی جانب سے کسی گاڑی کی سہولت کی پیشکش ہوئی ہی نہیں ہ لہذاپیشکش کے ٹھکرا نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سکریٹری ... مزید
-
ای سی سی کا اجلاس ، باسمتی چاول کے کسانوں کو 5 ہزار فی ایکٹر کی شرح سے مشروط سبسڈی فراہمی ، زرعی صارفین کوآئندہ برس 30جون تک 10روپے 35 پیسے فی یونٹ زر تلافی یا سبسڈی فراہم کرنے کی بھی توسیع ، خیبر پختونخواہ ... مزید
-
لاہور ہائی کورٹ نے سپیکر ایاز صادق کی این اے 122کی دھاندلی کی تحقیقات روکنے کی درخواست خارج کردی
-
سرتاج عزیز کا افغان قومی سلامتی کے مشیر کو ٹیلی فون ،حالیہ انٹرویو سے متعلق وضاحت دی،میری بات کو غلط انداز میں پیش کیاگیا،پاکستان دہشتگردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر رہا ہے،سرتاج عزیز
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کا نیپرا حکام کی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار ،چیئرمین قائمہ کمیٹی کی سیکرٹری وزارت سے صارفین کو زائد بل بجھوانے والے نیپرا کی طرف سے ذیلی کمیٹی پانی وبجلی ... مزید
-
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، پورا علاقہ کلیئر ہونے کے بعد ہی متاثرین کو واپس بھجوائینگے، آئی ڈی پیز کی بحالی و تعمیر نو کیلئے 70 ارب درکار ہیں، وفاقی وزیر سیفران، آئی ڈی پیز وفاقی ... مزید
-
ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے کوئی خطرہ نہیں ،چوہدری محمد سرور،سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ضرور ہوا ہے تاہم سیاسی قوتوں کو مسائل کو مذاکرات سے حل کرنا ہوگا،30نومبر کو دھرنا نہیں جلسہ ہوگا،طاہر القادری ... مزید
-
تحریک انصاف کا 30نومبر کا جلسہ، اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنانے کی تیاریاں شروع کردیں،ریڈ زون کی اہم شاہراہوں ، وزارتوں اور سرکاری دفاتر کی جانب جانے والے راستے کنٹینر لگا کر ... مزید
-
عوامی نیشنل پارٹی نے مڈٹرم الیکشن کی مخالفت کر دی، ولی طاقت کے بل بوتے پر وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا درست نہیں، کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،اسفند یار ولی کا پریس کانفرنس سے خطاب
-
پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، القاعدہ کے 4اہم کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق
-
آئی بی کو خصوصی گرانٹ دہشتگردی کیخلاف جاری کی گئی، اسحاق ڈار،عمران خان تفصیلات عام نہ کرنے کا وعدہ کریں تو خفیہ معلومات فراہم کرنے کو تیار ہیں،میڈیاسے گفتگو
-
وزیر اعظم نے چیئرمین نیپرا کی تقرری کی منظوری دیدی
-
سندھ ہائی کورٹ ، کراچی میں دو ایٹمی بجلی گھروں کے قیام کے خلاف حکم امتناعی برقرار،سماعت26 نومبر تک ملتوی
-
تحریک انصاف کے لاڑکانہ کے جلسے میں شرکت نہیں کروں گا،شیخ رشید،عمران خان نے کہاہے جلدگھیراوٴوالی پالیسی نہیں ہے ،میں اپنی تقریرکاسٹائل تبدیل نہیں کرسکتا،23مارچ تک یہ حکومت رہی توہارتسلیم کرلوں ... مزید
-
پاکستان سے امسال عمرہ پر جانیوالے 12 سال سے کم اور 72 سال سے زائد زائرین کو فنگر پرنٹس اور لینز کی شرط سے استثنیٰ قرار دیدیا گیا،ماہ صفر سے عمرہ ویزہ کا اجراء کیا جائیگا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.