آرمی چیف نے دھاندلی کی تحقیقات میں آئی ایس آئی اورایم آئی کی شمولیت کاوعدہ کیاتھا،عمران خان،حکومت سے مذاکرات میں بھی یہی طے ہواتھا ، پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی پارٹنر شپ ختم کردی ہے ، اسلام آبادمیں دھرنے سے خطاب، سندھی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ آرمی چیف نے دھاندلی کی تحقیقات میں آئی ایس آئی اورایم آئی کی شمولیت کاوعدہ کیاتھا۔حکومت سے مذاکرات میں بھی یہی طے ہواتھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادمیں سندھی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ کی رضامندی کے بغیرکالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا،لسانی بنیادوں پرصوبے کبھی نہیں بننے چاہئیں ۔

عمران خان نے سندھی صحافیوں سے گفتگومیں انکشاف کیاکہ جنرل راحیل شریف نے انہیں یقین دلایاتھاکہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں آئی ایس آئی اورایم آئی کے نمائندے شامل ہوں گے ۔چیئرمین تحریک انصاف نے بھی کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بھی یہ طے پایاتھاکہ تحقیقات میں دونوں ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ آئی ایس آئی لوگوں کوسڑکوں پرنہیں لاسکتی بلاول بھٹوکے جلسے میں لوگ آتے نہیں لائے جاتے ہیں بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پارٹنر شپ ختم کردی ہے ، پی ٹی آئی سندھ کے مظلوم عوام کی آواز بن گئی ہے جمعہ کے روز لاڑکانہ میں لوگوں کا تاریخی سمندر ہوگا پی ٹی آئی سندھ سے نوجوان کی قیادت کو سیاست میں لائے گی ۔

آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کہا کہ کل پی پی آئی کے آزادی مارچ کو سو دن مکمل ہو جائینگے آزادی مارچ دھرنے میں شرکت کرنے والے عظیم لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ کل پی ٹی آئی لاڑکانہ میں ایک بڑا سیاسی جلسہ کررہی ہے جس میں عوام کا تاریخی سمندر پوری قوم دیکھے گی پی ٹی آئی سندھ میں پی پی پی کا غرور ختم کردے گی اور سندھ کے مظلوم عوام اور سندھ کے ہاریوں کی آواز بنے گا پی ٹی آئی سندھ سے نئی قیادت کو سیاست میں لائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ذوالفقار علی بھٹو کے نام کو استعمال کرکے لوگوں کا خون نچوڑا ہے اور اربوں روپے کرپشن کی ہے پی ٹی آئی سندھ سے پی پی پی کا غرور زمین بوس کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پی ٹی آئی کے تیس نومبر کی کال سے خوفزدہ ہے پنجاب میں نواز لیگ کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں نواز لیگ اور پی پی پی کی پارٹنر شپ کو ختم کردیا گیا ہے مک مکاؤ کی پالیسی سے ملک کا بیڑہ تباہ کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ مغرب کو خوش کرنے کے لیے پالیسیاں بنا رہی ہے اور عوام کا سودا کیا جارہا ہے آئی ایم ایف کے ذریعے قرضے لے کر عوام کو مقروض بنایا جارا ہے پی ٹی آئی پاکستانی قوم کو غلامی سے نجات دلائے گی عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار میڈیا میں عوام کو گمراہ کررہے ہیں وزیر خزانہ نے اپنے بیان حلفی میں وزیراعظم میاں نواز شریف کے منی لانڈرنگ تسلیم کی ہے اور لکھ دیا ہے کہ لیکن اب قوم کو گمراہ بنانے کے مکر کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت نے سندھ میں اور نواز لیگ نے پنجاب میں چھ چھ باریاں لی ہیں اور اقتدار سنبھالا ہے لیکن عوام کی تقدیر تبدیل نہیں ہوئی آصف علی زرداری اور نواز شریف کے اربوں کے اثاثے بیرون ملک پڑے ہیں لیکن کوئی احتساب نہیں ہورہا ہے حکومت کے شاہانہ اخراجات کئے جارہے ہیں اور عوام کے ٹیکس کا پیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ذاتی زندگی کی وجہ سے منی لانڈرنگ نہیں ہوئی اورنہ ہی عوام مقروض ہوئی ہے بلکہ نواز لیگ اور پی پی پی کے مک مکاؤ کی وجہ سے قوم کی تقدیر تبدیل نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے جلسے میں فیصلہ ہوجائے گا کہ سندھ پی ٹی آئی کا ہے یا پیپلز پارٹی پی ٹی آئی آئین و قانون کے مطابق جمہوریت کو مضبوط کرے گی اور پی پی پی اور نواز لیگ کی غلط پالیسیوں اور مک مکاؤ ک بے نقاب کیاجائے ۔