30نومبر کو جہاں روکا گیا وہیں دھرناہوگا ، حکومت طاقت استعمال کرے گی تو عوامی طاقت سے مقابلہ کرینگے ،شیخ رشید احمد، نواز شریف اور آصف زرداری تحریک انصاف سے گھبرا گئے ہیں ، حکومت مستی کرے گی اس کا جواب مستی سے ہی دینگے ،پیپلز پارٹی سے کہتا ہوں کہ آصفہ بھٹو کو آگے لے آئیں ،عمران خان دیانتدار آدمی ہیں ملک کو ایسے افراد کی ضرورت ہے،پرویز رشید کو آرام کی ضرورت ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 20 نومبر 2014 08:18

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30نومبر کو جہاں روکا گیا وہیں دھرناہوگا ، حکومت طاقت استعمال کرے گی تو عوامی طاقت سے مقابلہ کرینگے ، نواز شریف اور آصف علی زرداری تحریک انصاف سے گھبرا گئے ہیں ، حکومت مستی کرے گی اس کا جواب مستی سے ہی دینگے ،پیپلز پارٹی سے کہتا ہوں کہ آصفہ بھٹو کو آگے لے آئیں ،عمران خان دیانتدار آدمی ہیں ملک کو ایسے افراد کی ضرورت ہے،پرویز رشید کو آرام کی ضرورت ہے،نواز شریف نے دہی بھلے کھلانے والے کو ملک کا وزیراعظم بنا دیا ہے، دیوار پر لکھ دیا کہ اگلے سال الیکشن ہوں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو بے نظیر بھٹو کا کیس نہیں لڑ سکی مرتضیٰ کے قتل کا تین دن پہلے بتا دیا تھا پھر ان کو کراچی میں قتل کردیا گیا اور دو گھنٹے لاش پڑی رہی بہن وزیراعظم تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو اور خالد شنہشاہ کے گواہوں کو بھی قتل کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کہتا ہوں کہ آصفہ بھٹو کو آگے لے آئیں بلاول کے بارے میں بیرون ملک اخبارات میں بہت کچھ دیکھا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دیانتدار آدمی ہیں ملک کو ایسے افراد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو آرام کی ضرورت ہے پرویز رشید سوچ سمجھ کر بیان دیں ورنہ ہم بتا دینگے دہشتگردوں سے کس کے رابطے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہی بھلے کھلانے والے کو ملک کا وزیراعظم بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کو لوٹیں گے تو گلی گلی جنگ ہوگی ۔ ایل این جی مہنگے داموں خریدی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ دیوار پر لکھ دیا کہ اگلے سال الیکشن ہوں گے انہوں نے کہا کہ تیس نومبر کو جہاں روکا گیا وہی دھرنا ہوگا ۔