پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی منصوبہ ساز تھی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبول نہیں،ڈاکٹر طاہر القادری،پنجاب حکومت جسٹس علی باقر نجفی کی ر پورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لاتی،قاتلوں کی جے آئی ٹی میں شریک نہیں ہوں گے، پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو،حکومت پنجاب کا وطن واپسی پر طاہر القادری کو گرفتار نہ کرنیکا اعلان

جمعرات 20 نومبر 2014 08:07

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی منصوبہ ساز تھی اور وزیراعلیٰ مستعفی ہوں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبول نہیں کمیشن کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔جبکہ حکومت پنجاب نے طاہر القادری کی لاہور آمد پر انکو گرفتار نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب حکومت جسٹس علی باقر نجفی کی ر پورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لاتی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی منصوبہ ساز تھی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبول نہیں، وزیراعلیٰ مستعفی ہوں اور کمیشن کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔

(جاری ہے)

قاتلوں کی جے آئی ٹی میں شریک نہیں ہوں گے۔ طاہر القادری آج صبع 6 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔ ادھر ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا گو طاہر القادری کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں اور انہیں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے مگر اس حوالے سے کوئی بھی ایکشن لینا اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

پنجاب حکومت طاہرالقادری کی بیس نومبر کو آمد پر انہیں فری ہینڈ دے گی۔ وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کا بھی کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی جے آئی ٹی مکمل غیر جانبدار افراد پر مشتمل ہے اس پر بلاوجہ اعتر اض کیا جا رہا ہے۔دوسر ی جانب حکومت پنجاب نے طاہر القادری کی لاہور آمد پر انکو گرفتار نہ کرنے کا اعلان کر دیا وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ قادری کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جائے گا۔

زعیم قادری نے کہاہے کہ طاہر القادری کو ملک بھر سے جے آئی ٹی کے ممبران پر اعتماد نہیں تو پہلے بتا دیتے اقوام متحدہ سے نام مانگ لیتے۔ ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ تیس نومبر کو کسی کو اسلام آباد جانے سے نہیں روکا جائے گا نہ ہی کنٹیٹرز لگائے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ گو طاہر القادری کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں اور انہیں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے مگر اس حوالے سے کوئی بھی ایکشن لینا اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

پنجاب حکومت طاہرالقادری کی بیس نومبر کو آمد پر انہیں فری ہینڈ دے گی۔ وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کا بھی کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی جے آئی ٹی مکمل غیر جانبدار افراد پر مشتمل ہے اس پر بلاوجہ اعتر اض کیا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ پچیس نومبر تک سیلاب متاثرین میں سولہ ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے اور اب تک ساڑھے دس ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔یہ بھی بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کی نو ہزار سے زائد شکایات میں سے صرف تین شکایات درست نکلی۔