آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امریکی فوج کا لیجین آف دی میرٹ کا اعزاز، آرمی چیف کو اعلیٰ امریکی اعزاز بہادری ، خطے میں امن واستحکام کے اعتراف میں دیا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعرات 20 نومبر 2014 08:07

پینٹاگون( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ ، آرمی چیف کو امریکی فوج کی جانب سے لیجین آف دی میرٹ کا اعزاز دیا گیا ، آرمی چیف کو اعلیٰ امریکی اعزاز بہادری ، خطے میں امن واستحکام کے اعتراف میں دیا گیا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پینٹاگون آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی آرمی چیف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امریکہ کی جانب سے اعلیٰ امریکی اعزاز لیجین آف میرٹ سے نوازا گیا آرمی چیف کو یہ ا عزاز دلیر قیادت پر دیا گیا پاکستانی وفد نے امریکی نائب وزیر دفاع رابرٹ ورک اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمبپیسی سے بھی ملاقات کی اس موقع پر امریکی چیف آف آرمی سٹاف اور بحریہ کے کمانڈنٹ جوزف ڈنفورڈ بھی موجود تھے ملاقات میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد خطے کی صورتحال پربات چیت کی گئی پاکستانی وفد نے دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات سے آ گاہ کیا پاک افغان سرحدی صورتحال اور بھارت سے لائن آف کنٹرول پر ہونے والی کشیدگی سے متعلق بھی غور کیا گیا ۔