لاہور ، فرزانہ قتل کیس کا فیصلہ، چار ملزموں کو سزائے موت اور ایک ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی

جمعرات 20 نومبر 2014 08:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرزانہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزموں کو سزائے موت اور ایک ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی‘ ملزمان میں مقتولہ کا باپ‘ بھائی‘ سابق شوہر اور کزن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرزانہ نامی خاتون کو لاہور میں عدالت کے باہر پسند کی شادی کرنے پر اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا جس پر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا۔

بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جسٹس ہارون الرشید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو سزائے موت اور ایک ملزم غلام علی کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ سزائے موت پانے والے ملزمان میں فرزانہ کا باپ‘ بھائی‘ کزن اور سابق شوہر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :