30 نومبر کو نہ نکلے تو موجودہ حکومت پانچ سال نکال لے گی‘عمران خان، اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے عوام باہر نکلیں 30 نومبر فیصلہ کن دن ہوگا‘پرامن احتجاج کیلئے وزیرداخلہ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا پارٹی عہدیداروں کے اجلاس،دھرنے سے خطاب

جمعرات 20 نومبر 2014 08:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو نہ نکلے تو موجودہ حکومت پانچ سال نکال لے گی۔ اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے عوام 30 نومبر کو باہر نکلیں 30 نومبر فیصلہ کن دن ہوگا۔ تحریک انصاف کے پارٹی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے 30 نومبر کے جلسے کے خوف سے لندن پلان بنایا ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کو ہم سے خوف ہے وہ سمجھتے ہیں تحریک انصاف جیت گئی تو ان کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔ بڑی غلطی پر ہیں کہ ظلم اور زیادتی کو تسلیم کرتے ہیں ۔ ظلم و انصاف کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیس نومبر کو انصاف نہ ملا تو نہیں جاؤں گا دو مہینوں بعد لوگوں کو پھر اکٹھا کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں انصاف نہیں مل سکتا۔

یہ نظام طاقتور کے ساتھ ہے ہم نے دھاندلی کے خلاف تمام دروازے کھٹکھٹائے لیکن انصاف نہیں ملا پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں انہوں نے کہا کہ تیس نومبر فیصلہ کن دن ہوگا انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان اب دور نہیں ہے موجودہ نظام سے لوگ تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ جدوجہد سے بندے کی اصلیت کا اندازہ ہوتا ہے جن کو باغی اور انقلابی سمجھتا تھا نیچے آگئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ عوام میں نہیں جاسکتیں پیپلزپارٹی نے ایک جلسہ کیا اور دوسرا ملتوی کرنا پڑا ن لیگ بھی مینار پاکستان پر جلسہ نہیں کر سکتی یہ صرف شطرنج کھیلتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ادارے دھاندلی سے آنے والی حکومت کو نہیں روک سکتے پندرہ حلقوں میں دھاندلی کی گئی ہو تو چودہ میں دھاندلی ثابت ہوئی ہے ۔

حکومت مینڈیٹ جعلی ہے۔ تیس نومبر کو نہ نکلے تو پانچ سال تک حکومت کھینچ جائے گی ملک کیلئے سب کو تیس نومبر کو نکلنا ہوگا۔ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پرامن احتجاج کیلئے وزیرداخلہ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،آئین کے دائرے میں راہ پرامن احتجاج کریں گے ،کسی قسم کی رکاوٹ پیداکی گئی تومقابلہ کریں گے ۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک انصاف نہیں ملے گادھرناختم نہیں ہوگا،نوازشریف کوبتاناچاہتے ہیں کہ ہمیں ابھی تک انصاف نہیں ملا،تحریک انصاف کوہارماننانہیں آتی ،وزیرداخلہ نے بہت تلخ باتیں کیں ،پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے ۔انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کی بات کرناکوئی ذاتیات نہیں ہے ،میری ذاتی زندگی سے متعلق حالات خراب نہیں ہوئے ،حکمرانوں کی چوری کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ اسحاق ڈارکوسبق دیناپڑیگا،پہلے ڈارصاحب کیاتھاکہ حلف نامہ دباوٴمیں لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج کیلئے وزیرداخلہ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔