30نومبر کو حکومت پر یلغار ، توڑ پھوڑ یا عوام کو پریشان کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تو حکومت ان سے نمٹنے کا طریقہ بخوبی جانتی ہے،چوہدری نثار، سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنا یا پر امن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے، حکومت نے اس میں کبھی بھی رکاؤٹ نہیں ڈالی بلکہ جلسے کرنے والوں کے لئے انتظامات میں بھر پور مدد فراہم کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے، حکومت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں اب مذاکرات بھی 30نومبر کے بعد ہونگے، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 20 نومبر 2014 07:57

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ اگر 30نومبر کو حکومت پر یلغار کرنے، توڑ پھوڑ یا عوام کو پریشان کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تو حکومت ان سے نمٹنے کا طریقہ بخوبی جانتی ہے، سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنا یا پرامن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے اور حکومت نے اس میں کبھی بھی رکاؤٹ نہیں ڈالی بلکہ جلسے کرنے والوں کے لئے انتظامات میں بھر پور مدد فراہم کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے حکومت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں اب مذاکرات بھی 30نومبر کے بعد ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک اسلام آباد انتظامیہ سے جلسہ کرنے کی کوئی باضابطہ تحریری اجازت نہیں لی ہے اور اسلام آباد میں جلسے سے قبل انہیں تحریر ی اجاز ت لینی ہوگی اور جلسے کیلئے متعین قواعد و ضوابط کی پیروی کے بعد ہی جلسے کی اجازت دی جائے گی انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں نے گذشتہ تین مہینوں کے دوران اسلام آباد کے عوام کو جس اذیت سے دوچار کیا ہے راستوں کو بند کرکے معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کی راہ میں رکاؤٹیں ڈالی گئیں کنٹینر پر بیٹھ کر ہر کسی کو گالیاں اور دھمکیاں دینا نہایت تضحیک امیز ہے مگر حکومت نے دھرنے کو ختم کرنے کی طاقت رکھنے کے باوجود اس کو برداشت کیادھرنے کی آڑ میں انقلاب لانے کی باتیں کرنے والوں نے چند مہینوں میں قوم کے سامنے جو ایجنڈہ پیش کیا اس میں انقلاب کم اور بگاڑ زیادہ تھاانہوں نے کہاکہ صحافیوں اور میڈیا پر پیسے لینے کے الزامات لگانے والے یہ بھول گئے ہیں کہ اسی میڈیا نے ان کو پوری دنیا میں براہ راست عوام تک بغیر پیسے خرچ کئے پہنچایا کنٹینر پر بیٹھنے والوں کو اپنے علاوہ ہر کوئی بے ایمان کرپٹ اور چور نظر اتا ہے جب ان کے طریقہ کار سے اختلاف کیا جاتا ہے تو اس صحافی یا اینکر کو ضمیر فروش کہتے ہیں اپنی ہی پارٹی میں اختلاف رائے رکھنے والے کو پارٹی سے نکال دیتے ہیں حتی کہ پارٹی کے صدر کو بھی اختلاف رائے پر پارٹی سے نکال دیاانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے گو گو والی جو روش اپنائی ہے اس سے مسائل حل نہیں ہوتے نہ ہی گوگو سے حکومتیں جاتی ہیں حکومتوں کے ختم ہونے کا ملک کے آئین میں ایک طریقہ کار موجود ہے اور وہ ہے الیکشن اور اس کے بغیر حکومت کے جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ 31اگست کی رات کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ پی ٹی وی اور دیگر اداروں پر یلغار کرنے والوں نے حکومت اور پولیس کی کارکردگی دیکھ لی ہے اور کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے اسلام آباد پولیس اور سیکورٹی کے ادارے ریڈزون کا بھرپور دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ کنٹینر والوں کو اب اپنا تماشاختم کردینا چاہیے اور اسلام آباد انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لیکر جلسہ کریں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلام اباد انتظامیہ پی ٹی آئی کے عہدیداروں سے ایک دو دنوں میں رابطہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :