نوبل انعام کے بعد پاکستان کا ایک اور اعزاز ،تقریب میں پرفارمنس کا قرعہ راحت فتح علی خان کے نام نکل آیا،بادشاہ اور ملکہ بھی تقریب میں موجود ہوں گے،نوبل انعام کی تقریب میں پرفارم کرنا اعزاز کی بات ہے،پرفارمنس ذرا ہٹ کر ہوگی،دنیا کو بتائیں گے ہم محبت کرنے والے لوگ ہیں،راحت فتح علی خان

منگل 18 نومبر 2014 08:35

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء)نوبل انعام کے بعد پاکستان کا ایک اور اعزاز تقریب میں پرفارمنس کا قرعہ راحت فتح علی خان کے نام نکل آیا،بادشاہ اور ملکہ بھی تقریب میں موجود ہوں گے،راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ نوبل انعام کی تقریب میں پرفارم کرنا اعزاز کی بات ہے،پرفارمنس ذرا ہٹ کر ہوگی،دنیا کو بتائیں گے ہم محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے کی تقریب 10دسمبرکو اوسلو میں ہوگی،اس تقریب میں بادشاہ اور ملکہ بھی موجود ہوں گے اور پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ اس تقریب میں ہیڈلائن پر فارمنس راحت فتح علی خان دیں گے،راحت فتح علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام کی تقریب میں پرفارم کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے،ایسی تقریب میں ٹیلنٹ پیش کرنے کا موقع ملے گا،اس تقریب کو کروڑوں لوگ بیک وقت دیکھ رہے ہوں گے،اس لئے پرفارمنس بھی ذرا ہٹ کر ہوگی اور دنیا کو بتائیں گے کہ ہم پرامن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں

متعلقہ عنوان :