سپریم کورٹ میں پرویز مشرف دور میں قائم کی گئی فوجی عدالتوں کیخلاف درخواست عدم پیروی پرخارج ، الجہاد ٹرسٹ کے سربراہ کی استدعا پر انہیں دلائل کے لئے 24نومبر تک مہلت دے دی

منگل 18 نومبر 2014 08:30

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء ) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف دور میں قائم کی گئی فوجی عدالتوں کیخلاف عبدالودود قریشی کی درخواست عدم پیروی پرخارج جبکہ الجہاد ٹرسٹ کے سربراہ حبیب وہاب الخیری کی استدعا پر انہیں دلائل کے لئے 24نومبر تک مہلت دے دی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے پیر کے روز کیس کی سماعت کی اس دوران عدالت نے مشرف دور میں فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف ودود قریشی کی در خواست عدم پیروی پر خارج کی جبکہ حبیب وہاب الخیری ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہوکرعدالت سے استدعا کی کہ انہیں اس مقدمے میں مزید تیاری کے لیے وقت دیا جائے اس پر عدالت نے انہیں 24نومبر تک مہلت دے دی ۔

متعلقہ عنوان :