ملک کے حالات خراب ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے ، یوسف رضا گیلانی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سیاست میں نہیں آنا چاہتے تھے مسلم لیگ (ن) ان کو سہولت کار کے طور پر دیکھنا چاہتی تھی ۔ جاوید ہاشمی، میں جمہوری جدوجہد کے حق میں ہوں اگر زیادہ سے زیادہ عوام عمران خان کو ووٹ دیں تو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے ۔ عمران خان ہوں یا دیگر پارٹیاں سب کو کھلا راستہ ملنا چاہیے، میڈیا سے مشترکہ بات چیت

منگل 18 نومبر 2014 08:28

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء )سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات خراب ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے ، یہ بات انہوں نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ان کی بہن پر ان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے مشترکہ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات گھمبیر ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آئی ڈی پیز پر توجہ دینی چاہیے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشتگردی قومی نہیں عالمی مسئلہ ہے دھرنے اور جلوس عوام کا حق ہے اگر وہ پرامن رہیں تو بلاول بھٹو 30 نومبر کو لاہور میں ہونگے ۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سیاست میں نہیں آنا چاہتے تھے مسلم لیگ (ن) ان کو سہولت کار کے طور پر دیکھنا چاہتی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہونے والے مذاکرات میں میں شامل تھا اور حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کافی حد تک اتفاق رائے ہوچکا تھا تاہم ہم آرمی چیف کی گارنٹی چاہتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو بھی جمہوریت کو سہولتیں دینی چاہیں لوگوں کو متحرک کرنا تحریک انصاف کا حق ہے اور میں جمہوری جدوجہد کے حق میں ہوں اگر زیادہ سے زیادہ عوام عمران خان کو ووٹ دیں تو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہوں یا دیگر پارٹیاں سب کو کھلا راستہ ملنا چاہیے ؎