پاک فضائیہ کے سربراہ کی قطرکے وزیر اعظم اور قطر امیر ی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات، دونوں شخصیات کی علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی ۔ ملاقات کے دوران خود انحصاری اور امتِ مسلمہ کی تعمیر کے لئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق،۔ موجودہ برادرانہ تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جانے کا اعادہ ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا قطر امیری فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ ،قطر امیری فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا

منگل 18 نومبر 2014 08:28

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء )پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ جو کہ قطر کے سرکاری دورے پر ہیں نے منگل کو قطرکے وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہے اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی ۔ ملاقات کے دوران خود انحصاری اور امتِ مسلمہ کی تعمیر کے لئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے موجودہ برادرانہ تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جانے کا اعادہ کیا۔ائیر چیف نے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص مختلف اہم شعبہ جات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے قطر امیری فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انکی آمد پرقطر امیری فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

انکا قطر امیری فضائیہ کے پرنسپل سٹاف آفیسر ز سے تعارف کروایا گیا ۔ انہوں نے قطر امیری فضائیہ کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل مبارک محمد الکمیت الخیارین سے انکے آفس میں ملاقات کی ۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہے اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی ۔ ملاقات کے دوران تربیتی اور آپریشنز سے متعلقہ امور پر گفتگو ہوئی۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :