پی ٹی وی پر حملہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی تھی‘ ڈاکٹر طاہر القادری ،شہداء کے ورثا ء نے پنجاب حکومت کی ایک کروڑ کی امداد کو ٹھکرا دیا ہے‘کیاقاتل لوگ خود جے آئی ٹی بنائیں گے‘ امپائر کے انگلی اٹھانے سے متعلق سوال عمران خان سے پوچھا جائے‘ کینیڈا سے لندن آمد پر میڈیا سے بات چیت

منگل 18 نومبر 2014 08:24

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پر حملہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی تھی۔ شہدا کے ورثا نے پنجاب حکومت کی ایک کروڑ کی امداد کو ٹھکرا دیا ہے۔ کیاقاتل لوگ خود جے آئی ٹی بنائیں گے۔ امپائر کے انگلی اٹھانے سے متعلق سوال عمران خان سے پوچھا جائے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے لندن آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سو لوگوں کے جسموں کو چھلنی کیا گیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے پنجاب حکومت کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ پنجاب حکومت نے شہدا کے ورثا ء کو یورپ میں ویزوں کا لالچ بھی دیا۔ بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیں گے. کیا قاتل لوگ خود جے آ ٹی بنائیں گے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا ہمارے کسی کارکن نے پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ نہیں کیا پارلیمنٹ پر حملے کا ہم پر جھوٹا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا پی ٹی وی پر حملہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی تھی۔

پی ٹی وی پر حملے کرنے والوں کی 6 تصاویر پیش کی تھیں۔ طاہر القادری نے کہا ہم نے دھرنے کو اسلام آباد سے نکال کر پورے ملک میں پھیلا دیا ہے۔ امپائر کے انگلی اٹھانے سے متعلق سوال عمران خان سے پوچھا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت اور میرے درمیان ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییے کیا حکومت اور میرے درمیان یہی ڈیل تھی کہ مجھے اشتہاری قرار دیا جائے ۔