وزیراعظم سے برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ کی ملاقات ،پاکستانی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈیوڈ ملی بینڈ

منگل 18 نومبر 2014 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18نومبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ملی بینڈ نے عالمی انسانی امداد کے حوالے سے پاکستان کی کردار اور وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں کو سراہا، اور کہا کہ پاکستا نمہمان نواز ، مثبت جذبات اور اپنے ہم وطنوں کی مدد میں پیش پیش رہنے والی پرجوش قوم سے مالا مال ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت اور حالات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ، پاکستانی عوام صلاحیتوں کے حامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے ، گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان میں فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ، امید ہے کہ موجود حکومت ویثرن 2025کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی مذٰید منازل طے کرے گی، اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار ، معاون خصوصی وزیر اعظم طارق فاطمی پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :