عمران خان کی جہلم جلسے سے خطاب کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زخمی کارکنوں کی عیادت

پیر 17 نومبر 2014 09:11

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جہلم میں جلسہ ختم ہونے کے فوری بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گئے جہاں انہوں نے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے کارکنوں کی عیادت کی۔ زخمی کارکنوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فائرنگ کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے زخمیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :