”نئیں چھڈنا تیرا پچھا نئیں چھڈنا“،میرا کا 30نومبر کو عمران خان کے دھرنے کے سامنے اپنا دھرنا لگانے پر غور ،دھرنے میں میرا عمران خان سے شادی کی باقاعدہ درخواست پیش کریں گی،قریبی ذرائع

پیر 17 نومبر 2014 09:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)خوبرو اداکارہ میرا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے قلبی وابستگی کے اظہار کے لئے اسلام آباد ڈی چوک کے دھرنے کے سامنے 30 نومبر کو دھرنا دینے پر غور شروع کر دیا ہے جس میں وہ عمران خان سے شادی کی درخواست کریں گی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اداکارہ میرا نے دو مرتبہ عمران خان کو شادی کی پیشکش کی ہے جسے عمران خان نے مسکراتے ہوئے مسترد کر دیا تھا اب میرا دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر عمران خان کے دھرنے کے سامنے دھرنا دیں گے ۔

اس حوالے سے انہوں نے ایک چھوٹا سا گاڑی کا کنٹینر بھی بنوا لیا ہے جس پر عمران خان کے محبت کے دعوے اور نعرے درج ہوں گے ۔29 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گی اور30 نومبر کو سہ پہر تین بجے ڈی چوک پہنچیں گی۔

متعلقہ عنوان :