متحدہ عرب امارات نے 83 اسلامی گروپوں کو دہشت گرد قرار دے دیا،مالی اور پاکستان میں کام کرنے والی کئی تنظیمیں بھی اس فہرست میں شامل،خلیجی اور یورپی ممالک میں سرگرم تنظیمیں،شام کی النصرہ فرنٹ ،احرارالشام پر بھی پابندی لگائی دی گئی

پیر 17 نومبر 2014 09:10

ابو ظبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 83 اسلامی گروپوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے کی جانب سے جاری فہرست میں عراق وشام میں سرگرم دولت اسلامیہ، القاعدہ، اخوان المسلمون اوریمن کی حوثی ملیشیاشا مل ہیں۔

(جاری ہے)

قطر میں قائم انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کو بھی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے، یہ تنظیم اخوان المسلمون کے رہنما شیخ یوسف القرضاوی نے بنائی تھی۔

اس کے علاوہ خلیجی ممالک میں سرگرم تنظیموں الاصلاح سوسائٹی، حزب اللہ، نائیجریا کی بوکوحرام، افغانستان میں سرگرم طالبان، شام کی النصرہ فرنٹ اور احرارالشام، یورپی ممالک کی تنظیم فیڈریشن آف اسلامک آرگنائزیشن اورلیبیا،تیونس،مالی اور پاکستان میں کام کرنے والی کئی تنظیمیں بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :