کالا باغ ڈیم کے نا م پر کسی کو اعتراض ہے تو اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ دینا چاہیے ، چوہدری پرویز الہی،دھرنوں کی وجہ سے لوگوں میں شعور آگیا ہے ،حکمران جہاں بھی جاتے ہیں گو نواز گو کا نعرہ پیچھا کرتا ہے جس ڈر سے یہ بھاگ جاتے ہیں ،وزیر اعظم نے تیسری باری لینے کے لیے پیپلز پارٹی سے مک مکا کیا ، قومی سیمینار سے خطاب

پیر 17 نومبر 2014 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء )پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پر ویز الہی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے نا م پر کسی کو اعتراض ہے تو اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ دینا چاھیے دھرنوں کی وجہ سے لوگوں میں شعور آ گیا ہے جس کی وجہ حکمران جہاں بھی جاتے ہیں گو نواز گو کا نعرہ پیچھا کرتا ہے جس ڈر سے یہ بھاگ جاتے ہیں ،وزیر اعظم نے تیسری باری لینے کے لیے پیپلز پارٹی سے مک مکا کیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کالا باغ ڈیم کے حوالے سے منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا چو ہدری پر ویز الہی نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پرتمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کروں گا چاھے کالا باغ ڈیم لوگوں کے دلوں کی ایواز بن چکا ہے ہم نے پنجاب میں ریکارڈ تر قیاتی کام کروائے ہیں حکومت کی کوشش کے باوجود ختن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے کالا باغ ڈیم کسی سیاسی جماعت سے کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہو مشاورت کر وں گا، ان سے کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہواور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف مینار پاکستان بیٹھ کر پنکھے چلاتے اب بجلی کی لوڈ شیڈ نگ ختم نہیں کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تیسری باری لینے کے لیے پیپلز پارٹی سے مک مکا کیا۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے کوئی اختلاف نہیں ہے مسلم لیگ ق جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر ہی ہے تئیس نومبر کو بہاولپور میں جلسہ ہو گا سابق چیئر مین واپڈا شمس الملک نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا مسئلہ نہ سیاسی ہے نہ ٹیکنکل اور یہ سراسر جھوٹ ہے اگر ڈیم بننے سے ملک تباہ ہوتے تو امریکہ چھ ہزار پانچ سو ڈیم بنائے ،چین نے بائیس ہزار ڈیم بنائے اور انڈیا نے چار ہزار پانچ سو ڈیم بنائے ہیں ڈیم بننے سے کوئی ملک تباہ ہو تا تو اب تک یہ ممالک تباہ ہو چکے ہوتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم بننے سے نو ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوتی ڈیم نہ بنا کر کے پی کے کو سالانہ بیس ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے صوبے کی عوام کو عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی سے پوچھنا چاھیے سابق مشیر خزانہ سید سلمان شاہ نے کہا کہ کالاباغ ڈیم ملک قوم کے مستقبل کے لیے نہایت ناگزیر ہے اس ملک معاشی طور پر مضبوط ہو گاپاکستان کا مستقبل پانی سے وابستہ ہے پاکستان ایک سو چالیس ملین ایکڑ فٹ پانی زخیرہ کر سکتا ہے کالاباغ ڈیم نہ بننے سے سالانہ بیس ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے ان کے علاو دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔