وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے چین کے سفیر سن وی ڈنگ کی ملاقات ،پاک چین تعلقات،پاک چین سرمایہ کاری معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 17 نومبر 2014 09:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے چین کے سفیر سن وی ڈنگ کی ملاقات پاک چین تعلقات،پاک چین سرمایہ کاری معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو لاہور میں پاکستان میں تعنیات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی دو طرفہ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ کئی دہائیوں سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین کے دوران ہونے والے سرمایہ کاری معاہدوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین معاہدوں کے تحت پاکستان میں سرمایہ کا ر ی کر رہا ہے،چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں میں ایک پائی کا بھی قرض نہیں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اتنی گہری اور مستحکم ہے کہ اس میں کوئی رکاٹ حائل نہیں ہو سکتی پاک چین توانائی معاہدوں سے ملک سے اندھیرے دور اور روشنیوں کا سفر شروع ہو گا ، اس موقع پر چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ پا کستان چین کا قریبی اور بہت پرانا دوست ہے پاکستا ن کی مشکلات کواپنی مشکلات سمجھتے ہیں پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے اربوں ڈالر کے معاہدوں سے دونو ں ممالک کے درمیا ن تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے۔