پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قائد ین ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں،شیخ رشید احمد ،مریم نواز نے استعفیٰ دیدیا اب نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا استعفیٰ باقی رہ گیا ہے، جس پارلیمنٹ میں منی لانڈرنگ کے وزیراعظم موجود ہوں،منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی وزیر خزانہ موجود ہو اس پارلیمنٹ کی کیا حیثیت ہے؟،جہلم میں جلسے سے خطاب

پیر 17 نومبر 2014 08:57

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے قائد ین ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز شریف نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا استعفیٰ باقی رہ گیا ہے۔ جس پارلیمنٹ میں منی لانڈرنگ کے وزیراعظم موجود ہوں ۔

منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی وزیر خزانہ موجود ہو اس پارلیمنٹ کی کیا حیثیت ہے۔اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے جہلم میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا نواز شریف اور آصف علی زرداری ملک کو دیمک کیطرح چاٹ رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے سربراہ ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ جہلم کی تاریخ میں اتنا بڑا سیاسی جلسہ نہیں دیکھا جتنا پاکستان تحریک انصاف نے قائم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کے بڑے بڑے تجزہ نگار کہہ رہے ہیں کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک میں انتشار پید ا کردیا ہے اور شیخ رشید احمد کو طعنے دیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ ظالم نظام،دھاندلی زدہ حکومت ،چوروں ڈاکوؤں اور لیٹروں کے خلاف ہے۔ انہوں نے عدالت عظمی سے مطالبہ کیا ہے مسلم لیگ نے پی آئی اے کے چیئرمین شجاعت عظیم ،بیعت الما ل کے ایم ڈی ،متروکہ وقف املاک بورڑ کے چیئرمین صدیق الفاروق کی تقرری غیر آئینی ہے سپریم کورٹ نوٹس اور عہدوں سے ہٹانے کے حکم دیا جائے۔

انہوں نے کہا 30 نومبر کو پاکستا ن تحریک انصاف فیصلہ کرے کی ملک میں امن چاہیے یا جنگ ۔ پاکستان میں ساری سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2013 ء میں دھاندلی ہوئی لیکن عدالت عظمی نے نوٹس نہیں لیا ۔ پی ٹی آئی ظالم نظام کیخلاف جنگ لڑرہی ہے۔