واشنگٹن‘ آرمی چیف راحیل شریف7روزہ دورے پر امریکاپہنچ گئے ، آرمی چیف امریکی دفاعی اورسفارتی اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے

پیر 17 نومبر 2014 08:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17نومبر۔2014ء)آرمی چیف راحیل شریف7روزہ دوریپرامریکاپہنچ گئے ہیں۔پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے ایئرپورٹ پرآرمی چیف کااستقبال کیا۔ڈی جی ملٹری آپریشن اورڈی جی آئی ایس پی آربھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکی وزر دفاع چک ہیگل کے علاوہ کئی اعلیٰ دفاعی افسران اور ارکان کانگریس سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دفاعی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ چار برسوں میں پاکستانی فوج کے کسی بھی سربراہ کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔

متعلقہ عنوان :