پاکستان اورافغانستان کا پاک افغان سرحد کی بہتر مینجمنٹ پر تعاون پر اتفاق، افغان صدر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مولانا فضل الرحمان سے تعاون طلب کرلیا

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء) پاکستان اورافغانستان نے پاک افغان سرحد کی بہتر مینجمنٹ پر تعاون پر اتفاق کیا ہے ، افغانستان میں قیام کیلء امن ے افغان صدر نے مولانا فضل الرحمان سے تعاون طلب کرلیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی 30رکنی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کے پہلے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔

ان کے وفد میں سینئر افغان قیادت، افغان کابینہ کے وزراء، اعلیٰ حکام اور تجارتی نمائندے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

افغان صدر نے مشیر خارجہ سر تاج عزیز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک افغان تجارتی و اقتصادی تعلقات اور دیگر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان صدر نے وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک افغان سرحد کی بہتر مینجمنٹ پر تعاون پر اتفاق کیا۔ افغان صدر نے جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں قیام امن کے لئے مولانا فضل الرحمان سے تعاون طلب طلب کیا۔ انہوں نیمولانافضل الرحمان کوتفصیلی مشاورت کیلئے کابل آنے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :