شمالی وزیرستان ، انٹیلی جنس رپورٹ پر جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی ، 30دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 15 نومبر 2014 08:40

شمالی وزیرستان( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15نومبر۔2014ء ) شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس رپورٹ پر جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 30دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں انٹیلی جنس رپورٹ پر جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کی جس کے نتیجے میں غیر ملکی سمیت مقامی تیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے واضح رہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ پر دہشتگردوں کے ٹولوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ پاک فوج کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :