خیبر ایجنسی ‘جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری‘اہم کمانڈرز سمیت 19 دہشت گرد ہلاک‘ 5 ٹھکانے تباہ

جمعرات 13 نومبر 2014 09:35

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے سنداپال میں جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی میں اہم کمانڈرز سمیت 19 دہشت گرد ہلاک‘ 5 ٹھکانے تباہ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدت پسندوں کیخلاف خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے۔ گذشتہ روز پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقے سنداپال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 19 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے اور اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :