ممبئی حملوں کے 9 امریکی اور اسرائیلی متاثرین کا حافظ سعید اور ذکی الرحمن سمیت دیگر مبینہ ملزمان کیخلاف مقدمہ چلانے اور ان سے 688 ملین ڈالر بطور تلافی لینے کا مطالبہ

بدھ 12 نومبر 2014 09:44

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء) ممبئی حملوں کے 9 امریکی اور اسرائیلی متاثرین نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید سمیت حملے میں مبینہ طور پر ملوث پاکستانی ملزمان سے 688 ملین ڈالر بطور تلافی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت میں 30 اور 31 اکتوبر کو پیش کی گئی درخواستوں میں ممبئی حملوں کے امریکی اور اسرائیلی 9 متاثرین نے لشکر طیبہ اور جماعت الدعوة کے سربراہوں کیخلاف غلط فیصلہ دئیے جانے اور جیوری پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

درخواست گزاروں کے اٹارنی کا کہنا ہے کہ ان کے موکل حافظ سعید اور ذکی الرحمن لکھوی حملوں میں ملوث دیگر دو پاکستانیوں میجر اقبال اور میجر سمیر کے علاوہ لشکر طیبہ کے دیگر دو کارکنوں ساجد ماجد اور اعظم چیمہ پر مقدمہ چلانے کے خواہاں ہیں۔ اٹارنی نے بتایا کہ متاثرین ان مبینہ ملزمان سے 688 ملین ڈالر بطور تلافی لینے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔