حکومت کمیشن کے زریعہ دھاندلی کی تحقیقات کروانے کے لیے تیا ر ہے ،سینیٹر مشاہد اللہ

پیر 10 نومبر 2014 09:32

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی کو پہلے کمیشن کی آفر کی تھی لیکن پی ٹی آئی مکر گئی۔،حکومت کمیشن کے زریعہ دھاندلی کی تحقیقات کروانے کے لیے تیا ر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نہوں نے کہا پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے مک مکاؤ نہیں کر رکھا ہے بلکہ طاہر القادری اورعمران خان نے حکومت اور جمہوریت کے خلاف لند ن مین مک مکاؤ کیا ۔

حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا چیف کمشنر کی تقرری پہلے بھی عمران خان کیساتھ مشاور ت پر ہوئی تھی اب بھی مشاورت کی جائے گی۔ حکومت منافع بخش اداروں کی بہتری کی لیے کام کر رہی ہے۔ حکومت کو پی آئی اے سمیت دیگر اہم ادارے خسار ے میں ملے تھے جس کو ٹھیک کرنے کے لیے مزید وقت لگے گا۔