دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں نگران حکومت کو پکڑنا چاہئے: رحمان ملک،سیاسی جرگہ جلد عمران خان اور وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 10 نومبر 2014 09:19

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد دھرنا ختم کر دینا چاہئے۔ سیاسی جرگہ جلد عمران خان اور وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی جرگہ جلد عمران خان اور وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں ری الیکشن کا مطالبہ کریں گی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں نگران حکومت کو پکڑا جانا چاہئے۔ مسلم لیگ ن تو دھاندلی کرانے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔ اگر دھاندلی ثابت ہو تو نگران حکومت کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔