دہشتگردی میں ملوث تمام گروہوں کاخاتمہ کرکے دم لیں گے ،وزیراعظم نواز شریف،معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے ،توانائی بحران کے خاتمے سمیت مختلف منصوبوں پرعمل پیراہیں ،حکومت نجی سرمایہ کاروں کوہرممکن تعاون فراہم کررہی ہے ،جنوبی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے ،مستحکم اورپرامن افغانستان کیلئے پاکستان اپنابھرپورتعاون جاری رکھے گا،جرمن ٹی وی کوانٹرویو

پیر 10 نومبر 2014 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے شمارقربانیاں دی ہیں اورآئندہ بھی اپنے اس عزم پرقائم رہے گا،مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے کے مفادمیں ہے ،پاکستان اپنے پڑوسی ملک میں قیام امن کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریگا،دہشتگردی کے خلاف جنوبی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے ،ہردہشتگردگروہ کے خاتمے کاعزم کررکھاہے ،پاکستان معاشی ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکاہے ،توانائی سمیت دیگرتمام شعبوں میں نجی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورحکومت نجی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولیات اورتعاون فراہم کررہی ہے ۔

ان خیالات کااظہاروزیراعظم نے جرمن ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ افغان صدرکے دورہ کے منتظرہیں ،توانائی بحران کے خاتمے سمیت مختلف منصوبوں پرعمل پیراہیں ،جرامنی توانائی اوردیگرشعبوں مین سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائے ،پاکستان گندم ،چاول ،چینی اورکپاس برآمدکرنے والااہم ملک ہے ۔

(جاری ہے)

زراعت اورلائیوسٹاک اورجنگلات مین سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں ،حکومت کاکام امورسلطنت چلاناہے کاروبارنہیں ہے ،شدت پسندی میں ملوث ہرگروہ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،مستحکم افغانستان کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے ،پاکستان اورجرمنی کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات ضروری ہیں ،توانائی اوردیگرشعبوں میں حکومت نجی شعبے کی بھرپورحوصلہ افزائی کررہی ہے ،دہشتگردوں کے خلاف وزیرستان میں آپریشن جاری ہے ،انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پاک افغان تعاون ضروری ہے ۔