مل کر ترقی کی راہ پر گامزن اوردوستی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے،پاکستان او رچین کا عزم، توانائی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو تیزی سے فروغ دینے کا فیصلہ،دھرنوں کی وجہ سے جوکام ادھورارہ گیا اب منصوبوں کونئی روح ملے گی،نوازشریف،اقتصادی راہداری منصوبہ مضبوط تعلقات کاعکاس جس سے خطہ کی قسمت بدل جائے گی،چینی وزیراعظم اور میڈیا سے وزیراعظم پاکستان کی بات چیت،دورے سے اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کی راہ ہموار او ردو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے،چینی وزیراعظم

اتوار 9 نومبر 2014 09:57

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9نومبر۔2014ء)پاکستان اور چین کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ملک مل کر ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے اور دونوں ملکوں کی دوستی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے اور توانائی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو تیزی سے فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ چین سے مضبوط تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزوہے،اقتصادی راہداری منصوبہ مضبوط تعلقات کاعکاس جس سے خطہ کی قسمت بدل جائے گی،دھرنوں کی وجہ سے جوکام ادھورارہ گیا اب منصوبوں کونئی روح ملے گی۔

جبکہ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے دورے سے اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کی راہ ہموار او ردو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے ہفتہ کو یہاں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کیساتھ مضبوط اقتصادی وتجارتی شراکت داری چاہتا ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ مضبوط تعلقات کاعکاس ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ نوازشریف نے چینی وزیراعظم سے کہا کہ پاکستان آپ کے دورے کا منتظر ہے۔ چین کیساتھ مضبوط تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔دونوں رہنماوٴں نے توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتاہے۔چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا آپ کے دورے سے بے حد خوشی ہوئی۔ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ پاکستانی وزیر اعظم کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے سے اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگی۔دریں اثناء ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ اس دورے سے بجلی کی کمی دورکرنے میں مدد ملے گی،دھرنوں کی وجہ سے جوکام ادھورارہ گیا اب منصوبوں کونئی روح ملے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ دورے سے بجلی کی کمی دورکرنے میں مددملے گی اوربجلی بحران ختم ہونے سے ملک میں خوشحالی آئیگی۔ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیربدل دیگا۔ ان منصوبوں سے ملک میں روزگارکے مواقع پیداہوں گے اورغربت ومحرومیوں کاخاتمہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ چینی قیادت نے جس جوش وجذبے کا مظاہرہ کیا اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے منصوبوں سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا چین کا دورہ پاکستان میں بجلی کے بحران کو حل کردے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے بحران کو مستقل طور پر حل کرنا چاہتی ہے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان چین معاشی راہداری پراجیکٹ خطے کی قسمت بدل دے گا۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئے پراجیکٹس سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں دھرنوں کی وجہ سے جو کام رہ گیا ان معاہدوں سے ان میں روح آ جائے گی، ہماری حکومت ملک سے بجلی کا بحران ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے، دورے سے پاکستان میں توانائی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی اور توانائی کا مسئلہ حل ہونے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاس ہے، یہ منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا، اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک سے غربت کا خاتمہ ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے اور پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :