سعودی عرب ،ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سرقلم

ہفتہ 8 نومبر 2014 09:14

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء)سعودی عرب میں گزشتہ روز ہیروئن کی سمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا، گزشتہ تین ہفتوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ میں سرقلم کئے جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے ۔سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے کہا ہے کہ امین اللہ زرگل کو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کا مجرم پانے کے بعد ریاض میں باہر لے جاکر سزا دی گئی ۔

15اکتوبر کے بعد پانچ دوسرے پاکستانیوں کے سرقلم کئے گئے ہیں جو سلطنت میں رواں سال سرقلم کئے جانیوالے 65افراد میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت منشیات سے نمٹ رہی ہے کیونکہ یہ انفرادی اور معاشرے کے لئے ایک بہت بڑی لعنت ہے ۔ اقوام متحدہ کے آزاد ماہر نے ستمبر میں سعودی عرب میں سزائے موت سے متعلق فوری مہلت دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔

اقوام متحدہ کے خصوصی غیر قانونی ، سمری یا من مانی سزاؤں کے بارے میں رپورٹس دینے والے کرسٹف ہینس نے کہاکہ مجموعی طو رپر تمام حساب غیر شفاف ہے اور مدعاعلیہ کو اکثر وکیل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ اعتراف جرم تشدد کے ذریعے کرایا جاتا ہے۔سعودی عرب میں ریپ ، قتل ،ارتداد ، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی سمگلنگ اسلامی شرعی قانون کے خلاف اور تمام قابل سزا ہے ۔

متعلقہ عنوان :