چندہ اکٹھا کرنا آسان ، حکومت چلانا عمران کے بس کی با ت نہیں ، پرویز رشید ،بھیک کی باتیں عمران کے منہ سے اچھی نہیں لگتی ، فلاحی کاموں کو سیاست کیلئے استعمال کرنا اچھی بات نہیں ، نواز شریف کا کاروبار ملک میں سب کے سامنے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بتائیں ان کا وزیراعلیٰ کہاں رہتا ہے اور شاہانہ زندگی کیلئے پیسہ کہاں سے آتا ہے ، بیان

ہفتہ 8 نومبر 2014 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا کاروبار ملک میں اور سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی چیف بتائیں ان کی شاہانہ طرز زندگی کا پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا کاروبار ملک میں اور سب کے سامنے ہے، نواز شریف کا کاروبار مسلسل کئی دہائیوں سے چل رہا ہے، پی ٹی آئی سربراہ بتائیں ان کے پاس شاہانہ طرز زندگی کا پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے منہ سے بھیک کی باتیں زیب نہیں دیتیں، فلاحی کاموں کو سیاست کیلئے استعمال کرنا اچھی بات نہیں، ٹیکس کے پیسوں سے دھرنے چلانے والے ایسی باتیں نہ کریں