مذاکرات سے ہم نے انکارنہیں کیا،عمران خان نے شاہ محمودقریشی کوروکاہے ،پرویزرشید،تحریک انصاف جہاں کہے مذاکرات کیلئے تیارہیں ،ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ،عمران خان کابیان خوش آئندہے،ملکی مفادکی خاطرماضی کی تلخ یادوں کوبھول جانے کوتیارہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 7 نومبر 2014 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ مذاکرات سے ہم نے انکارنہیں کیا،عمران خان نے شاہ محمودقریشی کوروکاہے ،تحریک انصاف جہاں کہے مذاکرات کیلئے تیارہیں ،ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ،عمران خان کابیان خوش آئندہے،ملکی مفادکی خاطرماضی کی تلخ یادوں کوبھول جانے کوتیارہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ عمران خان کابیان خوش آئندہے ،ویلکم کرتاہوں ،تحریک انصاف جہاں کہے ہم وہاں جاکرمذاکرات کیلئے تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات سے نوازشریف یاحکومت نے اسحاق ڈارکونہیں روکابلکہ عمران خان نے شاہ محمودقریشی کوروکاہے ۔شاہ محمودقریشی قابل احترام ہیں عمران خان انہیں مذاکرات کی اجازت دیں ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈارکی وطن واپسی پربات چیت کرنے کیلئے تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم ملکی مفادکی خاطرماضی کی تلخ یادوں کوبھول جانے کے لئے تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دوہی مطالبات تھے ہم نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ کوخط لکھ دیاہے اوراب جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سپریم کورٹ کوکرنی ہے ۔عمران خان کادوسرامطالبہ انتخابی اصلاحات کاتھایہ مطالبہ پہلے ہی مان لیاگیاتھاجوہرسیاسی جماعت کامطالبہ ہے اورہرسیاسی جماعت انتخابی اصلاحات چاہتی ہے ،انتخابی اصلاحات کیلئے بھی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کی سفارشات آنے پرانتخابی اصلاحات بھی کی جائیں گی۔