امریکی کانگریس کی رپورٹ پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد امریکہ کے لہجے میں نرمی آگئی،امریکی کمانڈر نے آپریشن ضرب عضب کی تعریف کردی، پاک فوج کے آپریشن سے شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک منتشر ہوگیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل جوزف اینڈرسن

جمعہ 7 نومبر 2014 08:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء)امریکی کانگریس کی رپورٹ پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد امریکہ کے لہجے میں نرمی آگئی اور ایک اعلیٰ امریکی کمانڈر نے آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن سے شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک منتشر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایساف کے جوائنٹ لیفٹیننٹ جنرل جوزف اینڈرسن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حقانی نیٹ ورک ٹوٹ کر طالبان کی طرح بکھر چکا ہے اور اسکی بڑی وجہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب ہے،تاہم انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک افغانستان کیلئے ابھی بھی سنگین خطرہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیٹ ورک افغانستان میں ہمیشہ بڑے پیمانے کے حملے جو کہ بارودی مواد سے بھری گاڑیاں اڑائے جانے پر مشتمل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے کیلئے ابھی مزید اہم اقدامات کرنا ہونگے۔