پاکستان کا نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا مطالبہ ، سول ایٹمی پروگرام محفوظ انداز میں چلانے کے حوالے سے اسکے اقدامات پر کبھی کوئی انگلی نہیں اٹھی

جمعرات 6 نومبر 2014 10:33

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء ) پاکستان نے سول نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ایٹمی پروگرام محفوظ انداز میں چلانے کے حوالے سے اس کی چالیس سالہ تاریخ ہے اور اس حوالے سے اسکے اقدامات پر کبھی کوئی انگلی نہیں اٹھی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کی رپورٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے ایک سینئرسفارتکار خالد ہاشمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایاکہ پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے نظام کو مستحکم کرنے کیلئے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اورادارے کے تعاون سے ایک فعال منصوبے پرکام کررہا ہے۔

سفارتکارنے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور وہ توانائی کی طلب پوری کرنے کیلئے جوہری توانائی سمیت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔انہوں نے اس مطالبے کو دہرایا کہ پاکستان کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :