بجلی کی قیمتوں میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری،اضافے کا اطلاق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا

جمعرات 6 نومبر 2014 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا تاہم اس کا نوٹیفکیشن بدھ کو جاری ہوا۔نیپرا کی جانب سے اضافے کا اطلاق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا۔لائف لائن صارفین اور کراچی الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :